کمال احتیاط
ابو عقدہ رحمۃ اللہ علیہ کے والد مسجد سے باہر نکلے تو جیب میں کچھ دینار تھے وہ نہ ملے۔ ضرورت بڑی تھی۔ کہنے لگے کہ شاید مسجد میں گر گئے ہوں۔ مسجد کے اندر گئے اورایک جگہ دینار پڑے بھی دیکھے مگر اس وجہ سے نہ اٹھائے کہ ممکن ہے میرے بجائے کسی اورکے گرے ہوں اتنا سا شبہ ہونے پہ بھی چھوڑ دیتے تھے۔ یہ تقویٰ اور یہ نعمت انسان کو ملتی ہے شیخ کی صحبت میں آنے کے بعد۔ فرق اتنا ہے کہ متقدمین وہ شیخ تعلیم کے اوپر انحصار کر لیتے تھے۔ جس سے حدیث پڑھتے تھے، فقہ سیکھتے تھے، وہی ان کی تربیت بھی کرتا تھا۔ نفوس اتنے اچھے تھے کہ ان اساتذہ کی صحبت میں ان صفات کو اخذ کر لیتے تھے۔ آج نفوس اتنے امارہ ہو چکے ہیں کہ باقاعدہ تربیت روک ٹوک کی ضرورت ہے۔ اس لئے شیخ کی تربیت کا ہونا آج کے دور میں ضروری ہے۔(ج 30ص266)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

