ازدواجی زندگی اور تحمل مزاجی
مجھے ایک ملک میں بتایا گیا کہ میاں بیوی دونوں پی ایچ ڈی ڈاکٹر تھے۔ تئیس سال کی زندگی گزارنے کے بعد ان کے درمیان جدائی ہو گئی… وجہ کیا تھی؟ وجہ یہ بنی کہ ایک دن میاں دیر سے اٹھا، دفترجانا تھا۔ اس سے پہلے اس نے کچن کے سینک کے اندر ٹوتھ پیسٹ کی اور اس کے بعد اپنے دفتر چلا گیا۔ جب بیوی آئی اوراس نے دیکھا کہ کچن کے سینک کے اندر ٹوتھ پیسٹ کی گئی ہے تواس کو بہت غصہ آیا۔ چنانچہ جب خاوند دفتر سے واپس آیا تو بیوی تو پہلے ہی غصے میں تھی، چنانچہ اس نے کہا کہ تم بہت ہی رف ہو اور بہت ہی ٹف ہو، تمہارے اندر تو سلیقہ مندی ہے نہیں، تمہیں آداب نہیں آتے، تمہیں اتنی بھی سمجھ نہیں۔ اتنی چھوٹی سی بات پر ان کے درمیان دلائل کا سلسلہ شروع ہوا اور نتیجہ یہ نکلاکہ خاوند نے بیوی کو طلاق دیدی۔
جب میں نے یہ بات سنی تو میں نے کہا: واقعی! دونوں پی ایچ ڈی لگتے ہیں۔ کسی نے پوچھا: جی! وہ کیسے؟ میں نے کہا: انگلش کے پی ایچ ڈی نہیں، اردو کے پی ایچ ڈی اس نے پوچھا: کیا مطلب؟ میں نے کہا: پی ایچ ڈی کا مطلب ہے پھرا ہوا دماغ۔ کہ دونوں کا دماغ پھرا ہوا تھا۔ ان کو اتنی بھی سمجھ نہیں تھی کہ ہمیں تئیس سال گزارنے کی کچھ تو لاج رکھنی چاہئے۔(ج 30ص233)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

