امیر شریعت رحمۃ اللہ علیہ کا عشق ِ قرآن
امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری صاحب رحمۃ اللہ علیہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بیان کا ایک عجیب فیض عطا فرمایا تھا۔ چنانچہ ان کا بیان سننے کے لئے مسلمان، ہندو سب اکٹھے آتے تھے۔ اور انہوں نے دین کا خوب کام کیا لیکن ان کا قرآن مجید کے ساتھ عجیب تعلق تھا۔ قرآن ایسا پڑھتے تھے کہ فرمایا کرتے تھے ’’لوگو! تم سید کے بیٹے کا قرآن نہیں سن سکتے‘‘۔
ایک مرتبہ علی گڑھ کے اندر کسی نے ان کی تقریر رکھوادی اور علی گڑھ والے ذہنی طور پر ان کے مخالف تھے۔ چنانچہ حضرت وہاں تشریف لے گئے، لوگوں نے منصوبہ یہ بنایا کہ جب ان کو سٹیج پہ بلایا جائے گا، اس وقت سب طلباء انکار کردیں گے کہ ہم اس کی بات نہیں سننا چاہتے۔ لہٰذا ان کو پریشان ہو کر، ذلیل ہو کر واپس جانا پڑے گا۔ حضرت کو تو معلوم نہیں تھا۔ حضرت وہاں گئے۔ چنانچہ ان کو تقریر کے لئے بلایا گیا۔طلباء کھڑے ہو گئے کہنے لگے ہم نے اس بندے کی تقریر نہیں سننی۔ ہم نہیں سننا چاہتے۔ انتہائی بد تمیزی کا طوفان کھڑا کر دیا حضرت پہلے تو خاموش رہے پھر فرمایا:۔
میں اتنے میلوں کا سفر کرکے یہاں آیا ہوں میرے عزیز بچو! اگر آپ مجھے اجازت دو تو میں آپ کو قرآن مجید کا ایک رکوع سنا کے چلا جائوں۔ اب اس وقت طلباء کے دو گروہ ہو گئے۔ کچھ کہنے لگے ہم نے قرآن بھی نہیں سننا اور کچھ کہنے لگے قرآن سننے میں کیا رکاوٹ ہے کیوں نہیں سننا تم نے؟ لو جی! آدھے بچے جب فیور (حمایت) میں ہو گئے تو وہ غالب آ گئے۔ انہوں نے کہا قرآن مجید کیوں نہیں سننا؟ حضرت! سنائیں قرآن۔ چنانچہ حضرت کو قرآن سنانے کے لئے کہا گیا۔ امیر شریعت رحمۃ اللہ علیہ نے جب قرآن پڑھنا شروع کیا۔ ایسا سوز کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے تھے کہ جب قرآن مجید کا رکوع مکمل کیا تو پورا کا پورا مجمع ایک عجیب جذب کی حالت میں تھا۔ حضرت نے فرمایا: بچو! اگر اجازت دو تو میں اس رکوع کا ترجمہ بھی سنادوں۔ تو بچوں نے خاموشی اختیار کی، حضرت نے علی گڑھ میں دو گھنٹے کی تقریر فرمائی اور پھر واپس آئے۔ کئی مرتبہ آپ تلاوت کرتے تھے اور ہندو آپ کا قرآن سن کر اسلام قبول کر لیا کرتے تھے۔(ج 29ص183)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

