حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اللہ پر یقین

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اللہ پر یقین

سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ خلافت ہے۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالیٰ بہت زیادہ فتوحات دے رہے ہیں۔ اتنی فتوحات کہ جدھر جاتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ جب ان کا طوطی بولتا تھا، عین اس زمانے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کو بھیجا اورپیغام دیا:
۔’’خالد! جو بندہ آپ کی طرف رقعہ لے کر آ رہا ہے، آج کے بعد یہ فوج کا سپہ سالار ہو گا۔ اگر آپ اللہ کے راستے میں لڑنا چاہیں تو عام سپاہی بن کر لڑ سکتے ہیں اوراگر واپس آنا چاہیں تو آپ میرے پاس مدینہ آ جائیں۔‘‘۔
جب انہوں نے رقعہ لا کر دیا تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے کہا:۔
’’ ہاں میں اللہ کے راستے میں جہاد کرنا چاہتا ہوں۔ ٹھیک ہے، امیر المؤمنین کے حکم کی وجہ سے آج سے آپ سپہ سالار اور میں عام سپاہی ہوں۔‘‘
کسی نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے پوچھا: حضرت! آپ فوج کے سپہ سالار تھے اور بغیر کسی خاص وجہ کے امیر المومنین نے آپ کو ایک رقعہ بھیجا اور آپ عام سپاہی بن کر لڑنے لگے، آپ کو ایسا کرنا مشکل نہیں لگا؟ تو انہوں نے فرمایا: مجھے تو کچھ مشکل نہیں لگا، اس لئے کہ جب میں سپہ سالار بن کر لڑ رہا تھا تو اس وقت جس ذات کو راضی کرنے کے لئے یہ عمل کر رہا تھا،اب عام سپاہی کی حیثیت سے لڑتے ہوئے بھی میں اسی ذات کو راضی کرنے کے لئے عمل کر رہا ہوں، اس لئے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا۔
کسی نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اے امیر المومنین! آپ نے اس عمل سے امت کو اتنے بڑے جرنیل سے کیوں محروم کردیا؟ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے امت کو جرنیل سے تو محروم کردیا مگر میں نے امت کا ایمان بچا لیا۔ حضرت! وہ کیسے؟ فرمایا: خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر اللہ تعالیٰ اتنی فتوحات دے رہے تھے کہ عام فوجیوں کے دل میں یہ بات آ رہی تھی کہ خالد جدھر جائے گا ادھر کامیابی ہوگی۔ لوگوں کی نگاہیں اللہ کی مدد سے ہٹ کر ایک ذات پر جم رہی تھیں۔ اس لئے میں نے کہا کہ وہ مدد ہٹ نہ جائے۔ میں نے ان کو تو ہٹا دیا، لیکن اللہ کی مدد اب بھی آئے گی اور اللہ تعالیٰ اب بھی کامیابی عطا فرمائیں گے۔(ج 29ص144)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more