سات مہینے میں حفظ
ہمارے بچیوں کے جامعہ میں داخلہ لینے کے لئے ایک لڑکی آئی اور وہ ڈبل ایم اے تھی۔ ایم اے جغرافیہ اور ایم اے کیلیگرافی ، ڈبل ایم اے کیا ہوا تھا۔ کہنے لگی کہ حافظہ بننا ہے تو جو منتظمہ تھی انہوںنے ان سے کہا: حفظ کی بچیاں تو چھوٹی عمر کی ہوتی ہیں۔ آپ اکیلی بڑی عمر کی بچی عجیب محسوس کرو گی تو بہتر یہ ہے کہ آپ بخاری شریف پڑھنے والی جو عالمات فاضلات کی کلاس ہے، اس میں داخلہ لیں۔ وہ کہنے لگی کہ جب میں بعد میں داخلہ لے لوں گی۔ دل میں حفظ کا بہت شوق ہے میں پہلے حافظہ بننا چاہتی ہوں۔ اس کے شوق کو دیکھ کر انہوں نے داخلہ دے دیا۔ سات مہینے کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ جو ایک بچی آئی تھی، ڈبل ایم اے، آج سات مہینے گزرے اور اس نے قرآن مجید کو مکمل حفظ کرلیا ہے۔ اللہ کی شان سات مہینے سے بھی کم میں واقعات موجود ہیں۔ بعضوں نے چار مہینے میں کرلیا، بعضوں نے تین مہینے میں بھی کرلیا۔(ج 27ص76)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

