بدگمانی مہلک مرض ہے
حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں ایک گناہ کرنے کی وجہ سے پانچ مہینے تہجد کی نماز سے محروم رہا۔ کسی نے پوچھا کہ کونسا گناہ؟ فرمایا کہ ایک بندہ رو رو کر دعائیں مانگ رہا تھا، میںنے اس کی طرف دیکھا تو میرے دل میں خیال آیا کہ یہ ریا کاری کر رہا ہے۔ میرے دل میں فقط گمان گزرا کہ یہ ریا کاری کر رہاہے ، اللہ تعالیٰ نے اس پر پکڑ کرلی کہ تم نے یہ سوچا ہی کیوں کہ یہ ریا کاری کر رہا ہے۔ مجھے پانچ مہینے کے لئے اللہ تعالیٰ نے رات کی مناجات سے محروم کردیا کہ تم میرے ساتھ مناجات کرنے کے قابل ہی نہیں۔ تو بدگمانی ایسا مرض ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بیماری سے محفوظ فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ (ج 26ص248)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

