سوکن کا سبق آموز خط

سوکن کا سبق آموز خط

پیاری بہن! آپ کے خط سے یہ معلوم کرکے بڑا رنج ہوا کہ آپ کے اچھے شوہر کا انتقال ہوگیا اور آپ ان کی سرپرستی سے محروم ہوگئیں۔ خدا ان کی مغفرت فرمائے اور ان پر اپنی رحمتوں اور عنایتوں کی بارش فرمائے۔ میں کس دل سے آپ کے خلوص و ایثار کا شکریہ ادا کروں کہ آپ نے ان کے ترکے میں سے اپنے حصے کی آدھی رقم مجھے بھیجی۔ میں آپ کی اس نیک روش سے بہت ہی متاثر ہوئی۔
حقیقت یہ ہے کہ سوداگر کے اس راز سے کوئی واقف نہ تھا۔ میرا نکاح بہت ہی پوشیدہ طریقے پر ہوا تھا۔ مجھے تو یہ یقین تھا کہ آپ کو بھی اس کی خبر نہیں ہے۔ میں کیا‘ خود سوداگر مرحوم بھی یہی سمجھتے رہے کہ آپ کو اس دوسری شادی کی اطلاع نہیں ہے اب آپ کے اس خط سے یہ راز کھلا ہے کہ آپ ہمارے راز سے واقف تھیں۔ آپ کو ضرور اس واقعے سے تکلیف پہنچی ہوگی۔ لیکن اللہ اکبر! آپ کا صبرو ضبط! حقیقت یہ ہے کہ آپ نے جس صبر و ضبط سے کام لیا اس کی نظیر نہیں مل سکتی۔ کبھی اشارے کنائے سے بھی آپ نے یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ آپ ہماری اس خفیہ شادی سے واقف ہیں۔ آپ کا یہ ایثار اور صبرو تحمل واقعی حیرت انگیز ہے میں تو آپ کے اس کمال سے انتہائی متاثر ہوں۔
دولت کس کو کاٹتی ہے‘ دولت کیلئے کیا کچھ نہیں کیا جاتا۔ لیکن آفریں آپ کی ایمان داری کو‘ یہ جانتے ہوئے کہ میرا نکاح راز میں ہے اور وہاں کوئی ایک بھی ایسا نہیں جس کو اس کی خبر ہو اور جو میری طرف سے وکالت کرے مگر آپ نے محض خدا کے خوف سے میرے حق کا خیال رکھا اور اپنے حصے میں سے آدھی رقم مجھے بھیج دی۔ خدا کے حاضر و ناظرہونے کا یقین ہو تو ایسا ہو اور خدا کے بندوں کے حقوق ادا کرنے کا جذبہ ہوتو ایسا ہو۔
اچھی بہن! میں آپ کی اس دیانت‘ خلوص اور حق شناسی سے بہت متاثر ہوں خدا آپ کو خوش رکھے اور دنیا و آخرت میں سرخرو فرمائے۔ لیکن بہن! میں اب اس حصے کی مستحق نہیں رہی ہوں خدا آپ کا یہ حصہ آپ ہی کو مبارک کرے۔ یہ صحیح ہے کہ سوداگر مرحوم نے مجھ سے نکاح کیا تھا اور یہ بھی صحیح ہے کہ وہ میرے پاس آکر کئی کئی دن تک رہتے تھے۔ بے شک ہم نے بہت دنوں عیش و مسرت کی زندگی بسر کی۔ لیکن ادھر کچھ دنوں سے یہ سلسلہ ختم ہوگیا تھا۔ سوداگر مرحوم نے مجھے طلاق دے دی تھی۔ اس راز کی آپ کو بھی خبر نہیں ہے۔ میں اس خط کے ساتھ آپ کی اطلاع اور یقین کیلئے طلاق نامے کی نقل بھی بھیج رہی ہوں۔ آخر میں آپ کی بے مثال محبت‘ عنایت‘ ایثار‘ خلوص اور ہمدردی کا پھر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
والسلام آپ کی بہن۔
سوداگر کی بیوہ نے اس خاتون کا یہ خط پڑھا تو بہت متاثر ہوئی اور اس کی سچائی دیانت اور نیکی نے اس کے دل میں گھر کرلیا اور پھر دونوں میں مستقل طور پر خلوص و محبت اور رفاقت کا رشتہ قائم ہوگیا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more