باکمال خواتین
حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت (حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ ) کی تو بڑی شان تھی۔ حضرت کی صحبت کی برکت سے حضرت پیرانی صاحبہ کا وہی رنگ ہوگیا تھا۔ چنانچہ ان کا ایک واقعہ ذکر کرتا ہوں کہ حضرت کی وفات کے بعد میں نے پیرانی صاحبہ کو لکھا کہ پہلے تو ہم خدام بے فکر تھے حضرت کی وجہ سے اب حضرت کی وفات ہوگئی تو ہم خدام آپ کی ضروریات کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ یہاں پر رہنا چاہتی ہیں یا مکہ ہی میں؟ تاکہ اسی جگہ راحت کا انتظام کردیا جائے جواب آیا کہ ہم اس وقت عدت میں ہیں۔ جس میں خروج (باہرنکلنا)جائز نہیں تو خروج کا تذکرہ بھی مناسب نہیں۔ عجیب بات تحریر فرمائی جس سے اکابر مشائخ کی سی شان تحقیق معلوم ہوتی ہے۔ یہ باتیں ہیں قابل وجد‘ غرض عدت کے ختم ہو نے کا منتظر رہا۔ جب عدت ختم ہوگئی میں نے پھر لکھا کہ اب تو عدت ختم ہوگئی۔ اب کیا حکم ہے اور میں نے یہ بھی عرض کیا کہ ہمیں سہولت تو آپ کے یہاں آجانے میں ہے۔ جواب آیا کہ میں عورت ہوں اور عورت ناقص العقل ہوتی ہے۔ میری کیا رائے تم اور مولانا رشید احمد صاحب مشورہ کرکے جو تجویز کردیں میں اسی کی تعمیل کروں گی۔ پھر میں نے حضرت مولانا سے مشورہ کیا حضرت نے وہاں ہی کے قیام کو ترجیح دی میں نے پیرانی صاحبہ کو اطلاع کردی اور ارادہ کیا کہ وہاں رہنے کی حالت میں کچھ انتظام مالی خدمت کا کردیا جائے۔ مگر از خود سامان یہ ہوگیا کہ ایک رئیس نے بقدر کفایت ماہوارمقرر کردیا اور تاحیات جاری رکھا اس لئے بے فکری ہوگئی۔ (اشرفی بکھرے موتی )
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

