گھر میں جانے کا طریقہ
میرے ایک ہم سبق تھے۔۔۔ ایک مرتبہ وہ فخریہ انداز میں یہ بیان کرنے لگے کہ جب میں گھر میں داخل ہوتا ہوں تو میری بیوی اور بچوں کو جرأت نہیں ہوتی کہ مجھ سے کوئی بات کریں یا میرے حکم سے سرتابی کر سکیں ۔۔۔وہ اپنی مردانگی ظاہر کرنے کے لئے یہ بات بیان کر رہے تھے۔۔۔
میں نے ان سے کہا کہ یہ جو آپ اپنا وصف بیان کر رہے ہیں ۔۔۔یہ کسی درندے کا وصف تو ہو سکتا ہے انسان کا تو یہ وصف نہیں ہو سکتا انسان کا وصف تو وہ ہے جو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ جب کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لاتے تو اس طرح تشریف لاتے کہ آپ کا چہرہ انور کھلا ہوا ہوتا تھا اور آپ کے چہرہ مبارک پر تبسم ہوتا تھا اور جتنا عرصہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گزارا ۔۔۔اس عرصہ میں آپ نے مجھے کوئی بڑی سرزنش نہیں فرمائی۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

