سوا لاکھ طواف کی مَنّت

سوا لاکھ طواف کی مَنّت

حضرت مولانا یوسف متالا صاحب مدظلہ (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت کاندھلوی رحمہ اللہ )فرماتے ہیں۔۔۔
مفسرِ قرآن حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ مولوی حبیب اللہ رحمہ اللہ جب یہاں (مکہ مکرمہ)پہنچے تھے ۔۔۔تو اس وقت ان کے پاس یہاں رہائش کی کوئی شکل ۔۔۔صورت قانونی بھی نہیں تھی۔۔۔اور ظاہری معیشت کے اعتبار سے بھی یہاں قیام کی شکل نہیں تھی۔۔۔ تو انہوں نے منت مانی تھی کہ الٰہی ! میرا یہاں رہنے کا انتظام ہو جائے اور اقامہ مل جائے تو میں سوا لاکھ طواف کروں گا۔۔۔ ان کے خدام فرماتے ہیں کہ جیسی نذر مانی اور اسکے ساتھ انہوں نے فیصلہ کا انتظار کیے بغیر طواف شروع کر دئیے تھے۔۔۔ رات میں۔۔۔دن میں۔۔۔جس وقت جائو تو ان کو ہم طواف میں مشغول پاتے تھے۔۔۔
مولانا غلام رسول صاحب بتاتے تھے کہ ان کی طرح سے دوڑ کر طواف کرنے والا ہم نے نہیں دیکھا۔۔۔ تو انہوں نے طواف پورے کر لیے تھے۔۔۔ اور اس کے نتیجہ میں اس وقت حکومت کی طرف سے اقامہ مل گیا کہ ان کی یہ نذر اللہ تعالیٰ نے قبول فرمالی۔۔۔اور آرڈر (Order)ان کے متعلق آیا کہ ان کو نہ صرف قیام کی اجازت دی جاتی ہے ۔۔۔بلکہ حکومت قیام سارا کا انتظام کرنے کے لیے تیارہے۔۔۔ اور حکومت نے اپنی طرف سے وظیفہ کے لیے بھی پیشکش کی۔۔۔مگر حضرت مولانا حبیب اللہ صاحب نے فرمایا کہ مجھے کوئی چیز نہیں چاہئے۔۔۔مجھے بس اسی حرم شریف میں ایک کونہ مل جائے کہ میں یہاں پڑا رہوں۔۔۔ چنانچہ حرم شریف میں جو تہہ خانہ ہے تو ۔۔۔اس وقت اس میں خالی ۔۔۔کمرے بنے ہوئے تھے۔۔۔تو ایک کمرہ ان کو دیا گیا تھا۔۔۔اس میں وہ مقیم تھے۔۔۔ (جمال محمدی ص ۲۰۸)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more