حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی برکات
حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مدظلہ فرماتے ہیں
ایک صحابیؓ کہتے ہیں کہ میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے گھر گیا۔ میں کھانا کھا رہا تھا۔ انہوں نے اپنی باندی سے کہا کہ تولیہ لائو۔ جب وہ تولیہ لائیں تو دیکھا کہ میلا کچیلا تھا۔ حضرت انسؓ نے اسکو غصے کی نظر سے دیکھا اور کہا کہ جائو اسے صاف کرکے لائو ۔ فرماتے ہیں کہ وہ بھاگ کر گئی اور جلتے ہوئے تنور کے اندر تولئے کو پھینک دیا۔ تھوڑی دیرکے بعد اس نے وہ تولیہ تنور سے باہر نکالا توبالکل صاف ستھرا تھا۔
وہ گرم گرم تولیہ میرے پاس لائی۔ میں نے ہاتھ تو صاف کرلئے مگر حضرت انسؓ کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔ وہ مسکرائے اور کہنے لگے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم میرے گھر دعوت پر تشریف لائے تھے۔ میں نے یہ تولیہ محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم کو ہاتھ مبارک صاف کرنے کیلئے دیا تھا۔ جب سے محبوب صلی اﷲ علیہ وسلم نے ہاتھ مبارک صاف کئے آگ نے اس تولیے کو جلانا چھوڑ دیا ہے، جب یہ تولیہ میلا ہو جاتا ہے تو ہم اسے تنور میں ڈال دیتے ہیں، آگ میل کچیل کو کھا لیتی ہے، اور ہم صاف تولیے کو باہر نکال لیتے ہیں۔ سبحان اﷲ۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

