دیانتداری کی نقد برکت
ایک مرتبہ حضرت مولانا مظفر حسین کاندھلوی رحمہ اللہ اپنے اہل خاندان کے ساتھ کاندھلہ سے گنگوہ جارہے تھے ۔۔۔ راستہ میں ڈاکوئوں نے گھیر لیا ۔۔۔ مولانا نے ان سے فرمایا ہماری عورتوں کو مت چھیڑو ۔۔ ۔ ہم اپنے پاس کوئی زیور نہیں رکھیں گے ۔۔۔ سب تمہیں دیدیں گے ۔۔۔ چنانچہ ڈاکو اس پر راضی ہوگئے ۔۔۔ سب کچھ ڈاکوئوں کو دینے کے بعد جب چلنے لگے تو خاندان کی عورتوں میں کچھ بات چیت شروع ہوئی ۔۔۔ معلوم ہوا کہ ایک عورت نے ایک زیور چھپا لیا تھا ۔۔۔ مولانا نے فوراً سواری رکوائی اور فرمایا بی بی یہ وعدہ خلافی ہے ۔۔۔
لائو یہ زیور میں واپس ان ڈاکوئوں کو دے آئوں ۔۔۔ مولانا نے واپس جاکر ڈاکوئوں سے فرمایا میں تمہاری ایک امانت لوٹانے آیا ہوں ۔۔۔ تم اپنے وعدے میں سچے نکلے ۔۔۔یہ ایک زیور بچی نے چھپالیا تھا ۔۔۔ میں یہ دینے آیا ہوں ۔۔۔ یہ لے لو اور بچی کی غلطی کو معاف کردو ۔۔۔ ڈاکوئوں کے سردار نے یہ بات سن کر کہا تم مولوی مظفر کاندھلوی تو نہیں ہو کہ اس علاقہ میں وہی ایک سچے آدمی ہیں ۔۔۔
جب مولانا نے اقرار کیا تو وہ سب ڈاکو قدموں میں گر پڑے اور تمام سامان واپس کردیا اور مولانا سے بیعت ہوئے اور پارسا بن گئے ۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

