چار روپے کا مصرف
بادشاہ قطب الدین ایبک شکار کھیلنے ایک کھیت میں جا پہنچا۔۔۔
وہاں اسے ایک کسان ہل چلاتے نظر آیا۔۔۔ اس نے کسان سے پوچھا: تم دن میں کتنا کماتے ہو؟
کسان نے جواب دیا: ۔۔۔۔
حضور! چار روپے روزانہ کمالیتا ہوں۔۔۔ بادشاہ نے دوبارہ سوال کیا، تم ان روپوں کو کس طرح خرچ کرتے ہو؟
کسان بولا: ۔۔۔۔پہلا روپیہ خرچ کرتا ہوں، دوسرا روپیہ ادھار دیتا ہوں۔۔۔
تیسرا روپیہ۔۔۔ قرض اُتارنے میں صرف ہوتا ہے۔۔۔
چوتھا روپیہ۔۔۔ کنوئیں میں پھینک دیتا ہوں
بادشاہ کسان کی باتیں ۔۔۔سن کر حیران رہ گیا ۔۔۔۔اور بولا:۔
میں تمہاری ان باتوں کا مطلب نہیں سمجھا۔۔۔ کسان نے کہا:۔
پہلا روپیہ مجھ پر۔۔۔ اور میری بیوی پر خرچ ہوتا ہے۔۔۔
دوسرا روپیہ۔۔۔ میں اپنے بچوں پر خرچ کرتا ہوں۔۔۔ تیسرا روپیہ اپنے والدین پر خرچ کرتا ہوں ۔۔۔
چونکہ انہوں نے مجھے پالا ہے ۔۔۔ اس لیے میں ان کا قرض اُتارتا ہوں۔۔
چوتھا روپیہ میں خیرات کرتا ہوں اور دُنیا میں اس کا انعام نہیں چاہتا۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

