والد ہو تو ایسا ہو
علامہ فخرالدین رازی رحمہ اللہ تفسیر کبیر میں لکھتے ہیں کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی ملاقات جب اپنے والد حضرت یعقوب علیہ السلام سے مصر میں ہوئی تو حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا: اباجی! آپ نے میری جدائی میں رو رو کر اپنی آنکھیں بھی سفید کرلی ہیں اور میری جدائی میں چالیس سال روتے رہے۔۔۔ یہاں تک کہ بینائی بھی چلی گئی۔۔۔ اگر دُنیا میں ہماری ملاقات نہ ہوتی تو قیامت کے دن میدان محشر میں ہو جاتی۔۔۔ پھر آپ اس قدر کیوں روئے؟ حضرت یعقوب علیہ السلام نے جو جواب دیا وہ آج بھی سنہری حروف میں لکھ کر ہر والد اپنی اولاد کیلئے گھر میں ایسی جگہ لگائے جہاں چوبیس گھنٹے نظر پڑتی رہے۔۔۔ حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا:۔۔۔’’میرے پیارے یوسف! میں تیری جدائی میں نہیں رویا۔۔۔ میں نے ایک آنسو بھی تمہاری جدائی میں نہیں نکالا۔۔۔ میں تو اس لیے روتا رہا کہ جب تم مجھ سے جدا ہوئے تو تمہارا بچپن تھا اور مجھے ہروقت خطرہ محسوس ہوتا رہتا تھا کہ تم کسی ایسے ماحول میں نہ چلے جائو یا کہیں ایسے اخلاق خراب کرنیوالے لوگوں کی صحبت میں نہ پھنس جائو جو تمہیں خاندان نبوت سے دور کردیں۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

