دل کی صفائی
پٹیالہ شہر میں جلسہ تھا، حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ جلسہ سے خطاب کرنے وہاں پہنچے۔۔۔ جلسہ ایک بڑی عمارت کی چھت پر تھا، اس کی سیڑھیاں بہت بڑی تھیں۔۔۔ شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ جلسہ گاہ میں جانے کے لیے سیڑھیاں عبور کررہے تھے ، دیکھا تو ایک نوجوان ہاتھ میں جھاڑو لیے ہوئے سیڑھیوں سے نیچے اُتر رہا ہے ، شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ نے دریافت فرمایا: ’’برخوردار! کون ہو؟‘‘۔
نوجوان نے جواب دیا: ’’جی! ہم صفائی والے ‘‘ شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے پکڑ کر گلے لگالیا اور اس کے دل پر ہاتھ رکھ کر کہا : ’’ذرا یہاںکی بھی صفائی کرتے جائو۔۔۔‘‘ حضرت امیر شریعت رحمۃ اللہ علیہ اس کے بعد جلسہ گاہ میں پہنچ گئے۔۔۔ تقریباً آدھ گھنٹے بعد مولانا عبدالجبار ابوہری رحمۃ اللہ علیہ نے آتے ہی کہا: شاہ جی! ’’اسے کیا کر آئے ہو؟‘‘۔
شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ نے حیرت سے پوچھا:’’بھائی کس کو؟‘‘مولانا عبدالجبار صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: حضرت! وہ تو سڑک پر تڑپ رہا ہے اور بہت بے قرار و مضطرب نظر آتا ہے اور کہتا ہے کہ شاہ جی سے کہو کہ وہ مجھے فوراً مسلمان کریں اور خود میرے دل کی صفائی کردیں۔۔۔ چنانچہ شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق وہ اس جلسہ میں لایا گیا اور مشرف بہ اسلام ہوگیا تو شاہ جی کو دُعائیں دیتے ہوئے کہنے لگا: ’’آپ نے مجھے گلے سے کیا لگایا کہ میرا دل روشن ہوگیا اور میں دولت اسلام حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہوگیا۔۔۔ (از ضرورت مرشد)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

