صحبت رنگ لائے بغیر نہیں رہتی

صحبت رنگ لائے بغیر نہیں رہتی

بعض اوقات صرف نیکی کی شکل اور صورت بھی کام کر جاتی ہے ۔۔۔۔بشرطیکہ دل میں تھوڑا بہت ایمان ہو۔۔۔ کیونکہ ایمان کے بغیر آخرت میں کوئی عمل بھی کام نہیں آئے گا۔۔۔ دین دار اور نیک مسلمان کا وجود سب مسلمانوں کے لیے مؤجب برکات ہے۔۔۔۔ خواہ ظاہر میں وہ اس سے نفع حاصل کرے یا نہ کرے۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ایک مرد صالح کی برکت سے اس کے پڑوس میں سو گھرانوں سے بلا و عذاب دفع فرما دیتا ہے۔۔۔
حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے 40 سال ایک جگہ بیٹھ کر قرآن مجید کا سب سے پہلا اُردو ترجمہ مکمل کیا۔۔۔ ان کا جب انتقال ہوا تو شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کو بذریعہ کشف معلوم ہوگیا تھا ۔۔۔۔کہ شاہ عبدالقادر رحمۃ اللہ علیہ کو جس قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔۔۔ اس کے اِردگرد 12 میل تک مُردوں سے اللہ نے عذاب اُٹھالیا۔۔۔
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
نیک صحبت چاہے زندہ کی ہو یا مُردہ کی ہو۔۔۔ ضرور رنگ لاتی ہے۔۔۔ حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا کنعان پیغمبر زادہ تھا۔۔۔ لیکن کفار کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے ایمان و اعمال صالحہ سے محروم رہا ۔۔۔اور کفار کے ساتھ ہی غرق کردیا گیا۔۔۔ اس کے برعکس اصحاب کہف کا کتا قطمیر نیکوں کی صحبت میں رہنے کی وجہ سے جنت میں پہنچ گیا ۔۔۔اور کئی انسانوں سے بازی لے گیا۔۔۔ اس دور میں جب شیطان خدا کے بندوں کو اس کے راستے سے گمراہ کرکے اپنا ہمنوا بنا رہا ہے۔۔۔۔ ایسے حالات میں ہم کو اللہ والوں کی مجلسوں میں آتے جاتے رہنا چاہیے۔۔۔ اور اپنی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔۔۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more