دوسرا واقعہ
حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کے خلیفہ جناب انوار احمد صاحب سعودیہ کی ایک کمپنی کی ضرورت کے لیے متعدد لوگوں کو اپنے ہمراہ سعودی عرب لے گئے اور سب سے کہہ دیا کہ کمپنی آپ کو تنخواہ کے علاوہ ہر سال آمدورفت کے لیے ٹکٹ بھی دے گی۔۔۔ پھر ان لوگوں کو کمپنی میں جاب دلا دی۔۔۔ جب سال ختم ہوا تو ٹکٹ کا مطالبہ کیاگیا۔۔۔ کمپنی نے کہا ہم نے تو آپ کو ٹکٹ کے لئے نہیں کہا تھا اس لیے ہم ٹکٹ نہیں دیتے۔۔۔ انوار احمد صاحب نے جب یہ سنا تو کہا میں تو ان تمام لوگوں کو اسی شرط پر لایا تھا کہ کمپنی سال بعد ٹکٹ بھی دے گی۔۔۔ اب اگر کمپنی ٹکٹ نہیں دیتی تو میں اپنی جیب سے تمام لوگوں کو ٹکٹ بنوا دیتا ہوں۔۔۔ جب کمپنی نے انوار احمد صاحب کی سچائی اور قول کی پاسداری دیکھی تو کہا ہم ان لوگوں کو اس سال تو ٹکٹ دے دیتے ہیں لیکن آئندہ سال نہیں دیں گے۔۔۔ یوں اللہ تعالیٰ نے ان کی سچائی کی برکت سے ایک بڑی آزمائش سے بچا لیا۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

