عبادت کی برکت سے چور اللہ والا بن گیا

عبادت کی برکت سے چور اللہ والا بن گیا

حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ اپنے مواعظ میں ایک واقعہ نقل فرماتے ہیں ۔۔۔
ایک چور شاہی محل میں چوری کرنے کی نیت سے داخل ہوا۔۔۔ دیکھا کہ بادشاہ اپنی بیوی سے سرگوشی کر رہا ہے اور اپنی بیٹی کے رشتہ کے بارہ میں مشورہ ہو رہا ہے ۔۔۔بادشاہ نے کہا میں تو شہزادی کا رشتہ اسی شخص سے کرونگا جو نہایت متقی اور عبادت گزار ہو۔۔۔۔۔ چور یہ سن کر لوٹ آیا اور کسی جگہ بیٹھ کر خوب عبادت کرنے لگا۔۔۔۔۔ حتیٰ کہ کچھ عرصہ کے بعد اس کی خوب شہرت ہونے لگی۔۔۔۔ یہ بات بادشاہ تک بھی پہنچی کہ شہر میں فلاں جگہ ایک عابد اور پارسا شخص ہے۔۔۔۔۔ اس نے وزیر کو رشتہ کا پیغام دیکر بھیجا۔۔۔ جب وزیر نے پیغام پہنچایا تو اس نے کہا میں نے یہ عبادت اسی رشتے کیلئے شروع کی تھی لیکن اب مجھے اللہ کی محبت کا مزہ مل چکا ہے۔۔۔ لہٰذا مجھے اُس رشتے کی ضرورت نہیں۔۔۔ (خطبات حکیم الامت)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more