غیبت ایک عبرتناک واقعہ

غیبت ایک عبرتناک واقعہ

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جانتے ہو غیبت کیا ہے؟ اپنے بھائی کا ذکر ایسی چیز کے ساتھ ۔۔۔ جس کو وہ ناپسند سمجھتا ہے۔۔۔ اگر وہ خصلت اس میں ہو جو تو کہتا ہے تو۔۔۔۔ تو نے اس کی غیبت کی اور اگر وہ اس میں نہ ہوئی تو۔۔۔۔۔۔ تونے اس پر بہتان لگایا۔ (مسند احمد، مسلم، ابودائود، ترمذی)
حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے فرمایا: ۔۔۔۔غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ جس کی تو نے غیبت کی ۔۔۔۔
اس کیلئے استغفار کرے اور یو ںکہے ۔۔۔۔۔۔۔۔(الحاکم، والخرائطی فی مساوی الاخلاق)
ایک تابعی جن کا نام حضرت ربعی رحمہ اللہ تعالیٰ ہے وہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ایک مجلس میں پہنچا۔۔۔ میں نے دیکھا کہ لوگ بیٹھے ہوئے باتیں کررہے ہیں۔۔۔ میں بھی اس مجلس میں بیٹھ گیا۔۔۔ اب باتیں کرنے کے درمیان کسی کی غیبت شروع ہوگئی۔۔۔ مجھے یہ بات بری لگی کہ ہم یہاں مجلس میں بیٹھ کر کسی کی غیبت کریں۔
چنانچہ میں اس مجلس سے اُٹھ کر چلا گیا اس لیے کہ اگر کسی مجلس میں غیبت ہورہی ہے تو آدمی کو چاہیے کہ اس کو روکے اور اگر روکنے کی طاقت نہ ہو تو کم از کم اس گفتگو میں شریک نہ ہو بلکہ اُٹھ کر چلا جائے۔۔۔ چنانچہ میں اُٹھ کر چلا گیا‘ تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ اب مجلس میں غیبت کا موضوع ختم ہوگیا ہوگا۔۔۔ اس لیے دوبارہ اس مجلس میں ان کیساتھ بیٹھ گیا۔۔۔ اب تھوڑی دیر اِدھر اُدھر کی باتیں ہوئیں لیکن تھوڑی دیر کے بعد پھر غیبت شروع ہوگئی ۔۔۔لیکن اب میری ہمت کمزور پڑگئی اور میں اس مجلس سے اُٹھ نہ سکا اور جو غیبت وہ لوگ کرتے رہے میں اسے سنتا رہا۔۔۔ پھر میں نے بھی غیبت کے ایک دو جملے کہہ دیئے۔
جب میں اس مجلس سے گھر آیا اور رات کو سویا تو خواب میں ایک انتہائی سیاہ فام آدمی کو دیکھا جو ایک بڑے طشت میں میرے پاس گوشت لے کر آیا۔۔۔ جب میں نے غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ خنزیر کا گوشت ہے اور وہ سیاہ فام آدمی مجھ سے کہہ رہا ہے کہ خنزیر کا گوشت کھائو۔۔۔ میں نے کہا:۔۔۔ میں مسلمان ہوں‘ خنزیر کا گوشت کیسے کھائوں؟ اس نے کہا یہ تمہیں کھانا پڑے گا۔۔۔ پھر زبردستی اس گوشت کے ٹکڑے میرے منہ میں ٹھونسنے لگا۔۔۔ اب میں منع کرتا جاتا ہوں اور وہ ٹھونستا جارہا ہے یہاں تک کہ مجھے متلی اور قے آنے لگی مگر وہ ٹھونستا جارہا تھا۔۔۔ پھر اسی شدید اذیت کی حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔۔۔ جب بیدار ہونے کے بعد میں نے کھانے کے وقت کھانا کھایا تو خواب میں جو خنزیر کے گوشت کا خواب اور بدبودار ذائقہ تھا۔۔۔ وہ ذائقہ مجھے اپنے کھانے میں محسوس ہوا اور تیس (۳۰) دن تک میرا یہ حال رہا جس وقت بھی میں کھانا کھاتا تو ہر کھانے میں اس خنزیر کے گوشت کا بدترین ذائقہ میرے کھانے میں شامل ہو جاتا اور اس واقعہ سے اللہ تعالیٰ نے اس پر متنبہ فرمایا کہ ذرا سی دیر میں نے مجلس میں غیبت کی تھی اس کا برا ذائقہ میں تیس (۳۰) دن تک محسوس کرتا رہا۔۔۔ (تعمیر حیات)
اللہ تعالیٰ ہمیں غیبت جیسے عظیم گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔آمین

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more