ایک بلی کے بچہ کے ساتھ حسن سلوک کی وجہ سے مغفرت
حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کو کسی نے بعد وفات کے خواب میں دیکھا، پوچھا آپ کے ساتھ کیا معاملہ ہوا۔۔۔ فرمایا جب میں پیش کیا گیا تو پوچھا گیا کہ اے بایزید کیا لائے، میں نے سوچا کہ نماز روزہ وغیرہ سب اعمال تو اس قابل نہیں کہ پیش کروں، البتہ ایمان تو بفضلہ تعالیٰ ہے۔۔۔ اس لیے عرض کیا کہ توحید۔۔۔ ارشاد ہوا : ’’اَمَا تَذْکُرُ لَیْلَۃَ اللَّبَنِ‘‘ (یعنی دودھ والی رات یاد نہیں؟) قصہ یہ ہوا تھا کہ حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کے ایک شب پیٹ میں درد ہوا تو اُن کی زبان سے نکل گیا کہ دودھ پیا تھا اس سے درد ہوگیا۔۔۔ اس پر شکایت ہوئی کہ درد کو دودھ کی طرف منسوب کیا اور فاعل حقیقی کو بھول گئے حالانکہ ’’درد از یارست درماں نیزہم‘‘ پھر ارشاد ہوا کہ اب بتلائو کیا لائے۔۔۔
عرض کیا اے اللہ! کچھ نہیں، فرمایا کہ ایک عمل تمہارا ہم کو پسند آیا ہے اس کی وجہ سے بخشتے ہیں۔۔۔ ایک مرتبہ ایک بلی کا بچہ سردی میں مر رہا تھا تم نے اس کو لے کر اپنے پاس لٹالیا، رہ گئی ساری کی ساری بزرگی اور تمام حقائق اور دقائق و معارف سب کالعدم ہوگئے۔۔۔ (وعظ احسان الاسلام، ص:۱۴)(جواہر پارے ج اول)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

