آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کے دست مبارک سے مفلوج کو شفا
حضرت سید حسن رسول نمادہلوی کی اولاد میں سے ایک خاندان آباد تھا ۔۔۔۔ اس گھرانے کے ایک نامور بزرگ حکیم فضل محمد جالندھر ی تھے ۔۔۔۔ جن کا ۹۵ برس کی عمر میں انتقال ہو ا ۔۔۔۔پیشہ کے اعتبار سے حکیم تھے وہ بھی شاہی اور بافراغت زندگی گزارتے تھے ۔۔۔۔ حکیم اجمل خاں کے ہم درس تھے ۔۔۔۔ دینی تعلیم دارالعلوم دیو بند میں حاصل کی ۔۔۔۔ اس شہرہ آفاق درس گاہ کے اولین تلامذہ میں سے تھے ۔۔۔۔ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی ؒکے ہم سبق اور حصرت مولانا قاسم نانوتویؒ کے شاگردرشید تھے اور محبت کا یہ عالم تھا کہ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی سنتے ہی رقت طاری ہو جاتی ۔۔۔۔ اور زارو قطارر ونے لگتے تھے۔۔۔۔ تقریباً ۶۵ برس کی عمر میں فالج کاحملہ ہوااور اطباء زندگی سے مایوس ہو گئے۔۔۔۔ غشی کی کیفیت طاری تھی اور تیمار داروں کو یقین ہو گیا تھا کہ آپ کے چل چلائو کا وقت قریب آن پہنچا ہے کہ اچانک رات کے تیسرے پہر بے ہوش وجود میں حرکت پیداہوئی اور اسی عالم میں آپ چلائے یا حضرت ( صلی اﷲ علیہ وسلم )یہ میرا پائوں ہے۔۔۔۔(دینی دسترخوان جلداوّل)
آپ کے اعزہ لواحقین جو آپ کے گرد جمع تھے اس جملہ پر حیرت زدہ تھے ۔۔۔۔ کہ حکیم صاحب نے اپنی مفلوج ٹانگوں کو بڑی تیزی سے سمیٹا اور فوراً ہی یوں بھلے چنگے ہو کر اٹھ بیٹھے جیسے کبھی بیمار ہی نہ تھے ۔۔۔۔ اور بتایا ابھی ابھی خواب میں حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم تشریف لائے تھے آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے دست مبارک میرے جسم پر پھیرا اورجب آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کا دست مبارک میرے پائوں کے قریب پہنچا تو میں نے فرط ادب سے پائوں سکیڑ لیا چنانچہ پائوں میں خفیف سا لنگ باقی عمرموجود رہا ۔۔۔۔ اور حکیم صاحب اس واقعے کے تقریباً تیس برس بعدتک کامل تندرستی کے ساتھ زندہ سلامت رہے ۔۔۔۔ اس واقعہ کے چشم دید گواہ آج بھی زندہ ہیں اور حضرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے اس تصرف باطنی کے عینی شاہد ہیں۔۔۔۔(دینی دسترخوان جلداوّل)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

