درُود شریف گناہوں کی مغفرت کا سبب بن گیا
صوفیا میں ایک بزرگ نقل کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو کہ جس کا نام مسطح تھا اور وہ اپنی زندگی میں دین کے اعتبار سے بہت ہی بے پرواہ اور بیباک تھا (یعنی گناہوں کی کچھ پرواہ نہیں کرتا تھا) مرنے کے بعد خواب میں دیکھا۔۔۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ نے کیا معاملہ کیا اُس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شانہ‘ نے میری مغفرت فرمادی ۔۔۔ میں نے پوچھا یہ کس عمل سے ہوئی اُس نے کہا کہ میں ایک محدّث کی خدمت میں حدیث نقل کررہا تھا۔۔۔ اُستاذ نے درُود شریف پڑھا میں نے بھی اُن کے ساتھ بہت آواز سے درُود پڑھا۔۔۔ میری آواز سن کر سب مجلس والوں نے درُود پڑھا۔۔۔ حق تعالیٰ شانہ‘ نے اس وقت ساری مجلس والوں کی مغفرت فرمادی (قولِ بدیع)
نزہتہ المجالس میں بھی اسی قسم کا ایک اور قصّہ نقل کیا ہے کہ ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میرا ایک پڑوسی تھا‘ بہت گناہگار تھا ۔۔۔ میں اس کو بار بار توبہ کی تاکید کرتا تھا۔۔۔ جب وہ مرگیا تو میں نے اُسے جنت میں دیکھا میں نے اس سے پوچھا کہ تو اس مرتبہ پر کیسے پہنچ گیا؟ اُس نے کہا میں ایک محدّث کی مجلس میں تھا انہوں نے یہ کہا کہ جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر زور سے درُود پڑھے اس کیلئے جنت واجب ہے۔۔۔ میں نے آواز سے درُود پڑھا اور اس پر اور لوگوں نے بھی پڑھا اور اس پر ہم سب کی مغفرت ہوگئی۔۔۔
اس قصّہ کو روض الفائق میں بھی ذرا تفصیل سے ذکر کیا ہے۔۔۔ وہ کہتے ہیں کہ صوفیاء میں سے ایک بزرگ نے کہا کہ میرا ایک پڑوسی تھا بہت گناہگار ‘ ہر وقت شراب کے نشہ میں مدہوش رہتا تھا اس کو دن رات کی بھی خبر نہ رہتی تھی۔۔۔ میں اس کو نصیحت کرتا تو سنتا نہیں تھا۔۔۔ میں توبہ کو کہتا تو وہ مانتا نہیں تھا۔۔۔ جب وہ مرگیا تو میں نے اس کو خواب میں بہت اُونچے مقام پر اور جنت کے لباس فاخرہ میں دیکھا ‘ بڑے اعزازواکرام میں تھا۔۔۔ میں نے اس کا سبب پوچھا تو اُس نے اُوپر والا قصّہ محدّث کا ذکر کیا
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

