پڑوسی کی خدمت خلق کا عجیب واقعہ

پڑوسی کی خدمت خلق کا عجیب واقعہ

دمشق شہر میں ایک مسلمان بچی اکیلی گھر میں رہتی تھی ۔۔۔۔ ایک طرف اس کا پڑوسی حضرت عبداللہ بن سبرہؓ دمشقی تھے اور دوسری طرف ایک یہودی طبیب کا مکان تھا ۔۔۔۔ وہ طبیب اس مسلمان بچی کو تنگ کرتا تھا اور اس کی عزت کے پیچھے پڑا ہوا تھا ۔۔۔۔ ایک دن لڑکی نے تنگ آکر کہا کہ او خبیث! تجھے شرم نہیں آتی ۔۔۔۔ کاش میرا پڑوسی حضرت عبداللہ بن سبرہ دمشقی ہوتے تو تم یہ حرکت نہ کرتے ۔۔۔۔ ادھر وہ صحابی آرمینیا اور آذر بائیجان میں جہاد کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے ۔۔۔۔ اللہ پاک کی شان دیکھیں ۔۔۔۔ اس کو الہام ہوا یا خواب دیکھا کہ میری پڑوسن وہ مسلمان بچی مجھے یاد کررہی ہے ۔۔۔۔ اور اس کی عزت خطرے میں ہے دمشق سے ہزاروں میل دور تھے ۔۔۔۔ وہاں سے گھوڑے پربیٹھ گئے ۔۔۔۔ مہینوں کا سفر طے کردیا بالآخر ایک رات وہ دمشق پہنچ ہی گئے اپنے گھر میں نہیں گئے ۔۔۔۔ بلکہ سیدھے اس مسلمان بچی کے گھر پر گئے ۔۔۔۔ دروازے پر دستک دی وہ نکلی فرمایا کہ بیٹی! مجھے پہچان لیا ۔۔۔۔ کہا جی یقینا پہچان لیا آپ میرے پڑوسی حضرت عبداللہؓ ہی تو ہیں ۔۔۔۔ فرمایا بیٹی آپ نے مجھے یاد فرمایا تھا؟
کہا یقینا یاد کیا تھا ۔۔۔۔ کہ یہ میرا پڑوسی یہودی طبیب مجھے تنگ کررہا ہے میری عزت کے پیچھے پڑا ہوا ہے ۔۔۔۔ فرمایا خدا کی قسم! میں آرمینیا سے صرف آپ کی عزت بچانے کی خاطر آیا ہوں ۔۔۔۔ تم جائو اس طبیب کواپنے گھر میں بلائو ۔۔۔۔ حضرت عبداللہ لڑکی کے گھر میں چھپ کر بیٹھ گئے ۔۔۔۔ وہ یہودی ناچتا ہوا آرہا تھا کہ آج تو خود لڑکی بلانے آئی ہے ۔۔۔۔ حضرت عبداللہ نے اس یہودی کو پکڑ لیا اور قتل کردیا اس کی لاش باہر پھینک دی ۔۔۔۔ اور گھوڑے کو نکالا جب گھوڑے پر بیٹھ گئے تو بچی نے پوچھا حضرت کدھر جارہے ہیں ۔۔۔۔ ساتھ میں آپ کا مکان ہے ۔۔۔۔ رات بچوں کے ہاں گزار لیں کل پرسوں واپس چلے جائیں گے ۔۔۔۔ فرمایا کہ بیٹی جس مقصد کیلئے آیا تھا الحمدللہ وہ مقصد پورا ہوگیا ۔۔۔۔ ابھی میں واپس محاذ پر جارہا ہوں ۔۔۔۔ ان شاء اللہ بچوں کو ملنے کیلئے پھر کسی وقت آئوں گا ۔۔۔۔ میرے ثواب میں فرق آجائے گا ۔۔۔۔ اور پھر آرمینیا واپس چلے گئے ۔۔۔۔ بچوں تک کو نہیں ملے ۔۔۔۔ (الاصابہ فی تمییز الصحابہ)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more