ایک طوائف کے علاج کا واقعہ

ایک طوائف کے علاج کا واقعہ

اس پر ہنس پڑے اور ہنستے ہوئے فرمایا ہاں ہمارا تعلق تو کنجروں سے بھی ہوتا ہے پھر اس کی تشریح فرمائی کہ شروع شروع میں مریضوں کو ان کے گھر دیکھنے جایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ تقریباً آدھی رات کے وقت کچھ لوگ آئے جن سے میں واقف نہ تھا کہنے لگے ہماری مریضہ کی حالت خراب ہے آپ چیک اپ کر کے دوائی دیدیں میں ان کے ساتھ چلا گیا جس محلہ میں وہ لے گئے وہ محلہ خطرناک لوگوں کا تھا۔ یعنی کنجروں کا محلہ تھا لیکن اب میں مجبور تھا آخر ایک مریضہ کے پاس لے گئے جو بہت نڈھال تھی اور وہ بھی اسی طبقہ میں سے تھی اور پیشہ ور طوائف تھی اور اس کے تیمار دار اس کے قریب بیٹھے ہوئے تھے ان میں سے ایک عورت جو مریضہ کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی کہنے لگی کہ میں نے اس کو کہا بھی تھا کہ گاہک زیادہ نہ لینا مگر اس نے میری بات نہیں مانی اور نتیجہ دیکھ لیا ہے خیر میں نے دوائی تجویز کر دی وہ صبح مطب میں آئے دوائی لی اور دوائی کی رقم پوچھی۔ میں نے کہا تم رقم کی بات چھوڑو بعد میں دیکھا جائیگا پھر کافی دنوں تک دوائی لیتے رہے مریضہ شفایاب ہو گئی اورا نہوں نے رقم لینے پر اصرار کیا مگر میں نے انکار کیا اور کہا تمہاری مریضہ شفایاب ہو چکی ہے تم جائو کام کرو حضرت نے ان سے رقم نہیں لی کیونکہ ان کی رقم حرام کی تھی یہ حضرت کا تقویٰ تھا۔

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more