حضرت مولانا شیر محمد شاہ صاحب کا واقعہ
حضرت مولانا شیر محمد شاہ صاحب حضرت مولانا فخر الدین شاہ صاحبؒ کے چھوٹے بھائی تھے بڑے عالم بزرگ تھے۔ حضرت حکیم الامت کے خلیفہ مجاز تھے دیار حبیب کی محبت غالب آئی تو پاکستان کو چھوڑ کر مدینہ منورہ مقیم ہوئے گھوٹکی میں اہل و عیال اولاد، زمین جائیداد سب کچھ تھا مگر سب کچھ چھوڑ کر مدینہ منورہ میں جا بسے اور ایسے گئے کہ پھروطن کا نام نہیں لیا۔ حضرت ڈاکٹر صاحبؒ نے سنایا کہ ایک دفعہ حضرت مولانا فخر الدین شاہ صاحبؒ حج کو تشریف لے گئے اور اپنے بھائی سے ملے ایک دفعہ دونوں برادران مسجد نبوی میں ایسی جگہ بیٹھے ہوئے تھے جہاں گنبد خضراء سامنے آ رہا تھا حضرت مولانا فخر الدینؒ نے اپنے برادر عزیز حضرت مولانا شیر محمدؒ سے کہا کہ بھائی جی اس سبز روضے کا واسطہ دیتا ہوں ایک دفعہ وطن چلیں حضرت مولانا شیر محمدؒ نے آبدیدہ ہو کر فرمایا بھائی جی میں بھی اسی گنبد خضراء کا واسطہ دیتا ہوں مجھے مدینہ منورہ سے جدا ہونے پر مجبور نہ کریں۔ چنانچہ پھر وطن نہیں آئے۔ چونکہ حضرت مولانا شیر محمدؒ کا مستقل قیام مدینہ منورہ تھا اس لئے حضرت نے مناسک یعنی مسائل حج کی خوب تحقیق کی اورا ن مسائل میں حضرت کو بے حد مہارت تھی چنانچہ حضرت نے زبدۃ المناسک مصنفہ حضرت مولانا رشید احمد گنگوہیؒ کی ایک بہت ہی عمدہ شرح عمدۃ المناسک تصنیف فرمائی ہے اور بقول حضرت مفتی محمد شفیع صاحبؒ اردو میں حج کے مسائل میں ایسی محققانہ کتاب اس کے علاوہ نہیں ہے۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

