سنت نبوی سے کمالِ عشق و محبت

سنت نبوی سے کمالِ عشق و محبت

حضرت حذیفہ ابن یمان رضی اللہ عنہ جب ایران فتح ہوگیا، بغداد میں تشریف رکھتے تھے اور کھانا تناول فرما رہے تھے۔ ایک فارسی غلام کھڑا ہوا، کھانا کھلا رہا تھا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے لقمہ چھوٹ کر گر پڑا۔ انہوں نے فوراً جھک کر زمین پر سے لقمہ اُٹھایا اور خاک وغیرہ اُڑا کر صاف کیا اور تناول کرلیا۔ وہ فارسی غلام جو کھڑا ہوا تھا، اس نے کہا کہ یہ آپ نے کیا حرکت کی؟ یہاں بڑا تمدن ہے، بڑے متمدنوں کا ملک ہے اور بڑے معزز لوگ ہیں؟ زمین پر پڑی ہوئی چیز اُٹھا کر کھالینا، یہاں بڑی بدتہذیبی سمجھی جاتی ہے۔ لوگ آپ پر طعن کریں گے کہ یہ بڑے حریص ہیں کہ انہوں نے ایک گری ہوئی چیز اُٹھا کر کھالی تو اس کو عیب اور ذلت سمجھا جاتا ہے۔ آپ حضرات کو اپنا وقار تھامنے کے لیے ان باتوں کی رعایت رکھنی چاہیے۔
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کیا جواب دیتے ہیں؟ فرماتے ہیں: ’’ئَ اَ تْرُکُ سُنَّۃَ حَبِیْبِیْ لِھٰؤُلَائِ الْحُمَقَآئِ‘‘ … کیا میں اپنے حبیب پاک (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنت کو ان احمقوں کی وجہ سے ترک کردوں؟ کہ یہ ملامت کریں گے۔ ان کی ملامت مجھ پر کیا اثر کرسکتی ہے؟ سنت کے فائدے میرے سامنے ہیں اور اس ملامت کا کوئی ضرر مجھ تک دُنیا و آخرت میں نہیں پہنچ سکتا تو جو چیز کہ کوئی ضرر نہ پہنچا سکے، اس کی وجہ سے میں وہ فعل اختیار کرلوں جو دُنیا میں بھی میرے لیے مضر ہو اور آخرت میں بھی مضر ہو؟ تو فرمایا کہ میں ان ملامت گروں کی ملامت کی وجہ سے سنت حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو ترک نہیں کرسکتا۔اس میں گویا روٹی کا بھی ادب ہوا اور اتباع سنت بھی ہوا اور عظمت سنت بھی ہوئی اور سنت کے مقابلہ میں کسی ملامت اور لومۃ لائم کی پرواہ بھی نہ ہوئی تو اس سے حضرت حذیفہ ابن یمان رضی اللہ عنہ کا کمال عشق اور کمالِ ایمان واضح ہو جاتا ہے۔ (وعظ آداب دُعا جلد 6)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more