درود شریف کی برکت
حفص بن عبداللہ کا بیان ہے … کہ میں نے امام المحدثین ابو زرعہ رحمۃ اللہ علیہ کو ان کی وفات کے بعد خواب میں دیکھا … کہ وہ پہلے آسمان میں فرشتوں کو نماز پڑھا رہے ہیں … میں نے دریافت کیا کہ … اے ابوزرعہ! کون سی عبادت کے صلہ میں آپ کو یہ اعزاز و اکرام ملا ہے ؟…تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھی ہیں … اور ہر حدیث میں عن النبی کے بعد صلی اللہ علیہ وسلم لکھا ہے … اور تم جانتے ہو کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے … کہ جو مسلمان ایک مرتبہ مجھ پر درُود شریف بھیجتا ہے … تو اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمتیں نازل فرماتا ہے … یہ درُود شریف کی برکت ہے کہ خدا وند عالم نے مجھے فرشتوں کا نمازمیں امام بنادیا ہے … (شرح الصدور‘ ص۲۳)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

