حضر ت جبرئیل علیہ السلام کی سرعت رفتار
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا اے جبرئیل علیہ السلام! کبھی تمہیں آسمان سے مشقت کے ساتھ بڑی جلدی اور فوراً بھی زمین پر اُترنا پڑا ہے … جبرئیل علیہ السلام نے جواب دیا ہاں! یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) چار مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ مجھے فی الفور بڑی سرعت کے ساتھ زمین پر اترنا پڑا ہے … حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا … وہ چار مرتبہ کس موقع پر؟
جبرئیل علیہ السلام نے عرض کیا ایک تو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو میں اس وقت عرش الٰہی کے نیچے تھا … مجھے حکم ہوا کہ جبرئیل! خلیل کے آگ میں پہنچنے سے پہلے پہلے فوراً میرے خلیل کے پاس پہنچو … چنانچہ میں بڑی سرعت کے ساتھ فوراً خلیل کے پاس پہنچا … دوسری بار جب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی گردن اطہر پر چھری رکھ دی گئی تو مجھے حکم ہوا کہ چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچوں اور چھری کوالٹا دوں … چنانچہ میں چھری چلنے سے پہلے ہی زمین پر پہنچ گیا اور چھری کو چلنے نہ دیا … تیسری مرتبہ جب حضرت یوسف علیہ السلام کو کنویں کی تہہ تک پہنچنے سے پہلے زمین پر پہنچوں اور کنویں سے ایک پتھر نکال کر حضرت یوسف علیہ السلام کو اس پتھر پر باآرام بٹھادوں…چنانچہ میں نے ایسا ہی کیا … اور چوتھی مرتبہ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) جب کہ کافروں نے حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کا دندان مبارک شہید کیا تو مجھے حکم الٰہی ہوا کہ میں فوراً زمین پر پہنچوں اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دندان مبارک کا خون زمین پر نہ گرنے دوں اور زمین پر گرنے سے پہلے ہی میں وہ خون مبارک اپنے ہاتھوں میں لے لوں …
یا رسول اللہ ! خدا نے مجھے فرمایا تھا … جبرئیل! اگر میرے محبوب (صلی اللہ علیہ وسلم) کا یہ خون زمین پر گرگیا تو قیامت تک زمین میں سے نہ کوئی سبزی اُگے گی … اور نہ کوئی درخت … چنانچہ میں بڑی تیزی کے ساتھ زمین پر پہنچا اور حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خون مبارک کو اپنے ہاتھ پر لے لیا … (روح البیان)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

