یہ وہی بچہ ہے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص آیا ۔۔۔۔ اس کے ساتھ اس کا بیٹا بھی تھا ۔۔۔۔ باپ کے درمیان اس قدر مشابہت تھی کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حیران ہو گئے اور فرمایا ’’میں نے باپ بیٹے میں اس طرح کی مشابہت نہیں دیکھی‘‘ آنے والے شخص نے کہا ’’امیر المؤمنین! میرے اس بیٹے کی پیدائش کا بڑا عجیب قصہ ہے اس کی پیدائش سے پہلے جب میری بیوی امید سے تھی تو مجھے جہاد میں جانا پڑا ۔۔۔۔ بیوی بولی آپ مجھے اس حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں‘‘؟
میں نے کہا استودع اللہ ما فی بطنک (آپ کے پیٹ میں جو کچھ ہے میں اسے اللہ کے پاس امانت رکھ کر جا رہا ہوں) یہ کہہ کر میں جہاد مہم میں نکل پڑا ۔۔۔۔ ایک عرصہ کے بعد واپس ہوا تو یہ درد ناک خبر ملی کہ میری بیوی انتقال کر چکی ہے اور جنت البقیع میں دفن کی گئی ہے میں اس کی قبر پر گیا دعا اور آنسوئوں سے دل کا غم ہلکا کیا رات کو مجھے اس کی قبر سے آگ کی روشنی بلند ہوتی ہوئی محسوس ہوئی میں نے رشتہ داروں سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا ’’رات کو اس قبر سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں‘‘ میری بیوی بڑی نیک خاتون تھی میں اسی وقت اس کی قبر پر گیا تو وہاں یہ حیرت انگیز منظر دیکھا کہ قبر کھلی ہوئی ہے میری بیوی اس میں بیٹھی ہے بچہ اس کے پاس بے چین ہو رہا ہے اور یہ آواز دے رہی ہے ’’اے اپنی امانت کو اللہ کے سپرد کرنے والے! اپنی امانت لے لے اگر تم اس بچے کی ماں کو بھی اللہ کے سپرد کر جاتے تو واللہ! آج اسے بھی پاتے‘‘۔
میں نے قبر سے بچہ اٹھایا اور قبر اپنی اصلی حالت پر آ گئی ۔۔۔۔ اے امیر المؤمنین! یہ وہی بچہ ہے ‘‘ ۔۔۔(یادگار ملاقاتیں)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

