والد کا بیٹی کے نام عجیب نصیحت آموز خط

والد کا بیٹی کے نام عجیب نصیحت آموز خط

شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے صاحبزادے حضرت مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ نے اپنی پریشان حال بیٹی کے نام درج ذیل خط لکھا تھا جسے ہر خاتون …عمل کی نیت سے تین بار پڑھ لے تو ان شاء اللہ گھر جنت بن سکتا ہے۔۔۔۔
عزیزہ بیٹی! اللہ تم کو دارین میں بامراد خوش و خرم رکھے آمین
بیٹی! یہ دنیا چند روزہ ہے اس لئے اس کی کسی خواہش کی خاطر آخرت کی اصلی ہمیشہ کی زندگی کو برباد کرنا سخت دھوکہ اور اپنے سے دشمنی ہے۔۔۔۔ تم اب اپنی زندگی کی خود ذمہ دار ہو ہم بوڑھے ہو گئے ہیں کسی کے ماں باپ ہمیشہ ساتھ نہیں دیا کرتے ۔۔۔۔ ا س لئے اب ہر بات کے بھلے بُرے کو سوچ سمجھ کر کرنا ۔۔۔۔ دراصل چاہنے والا نفع ونقصان کا جاننے والا اور سب سے بڑا خیر خواہ اللہ ہے تمہارا خاندانی ورثہ دولت وبادشاہت نہیں بلکہ دین داری اور تعلق باللہ ہے ۔۔۔۔ اس لئے کسی وجہ سے اگر دولت جاتی رہے تو جانے دینا… دنیا کی کوئی عظیم سے عظیم چیز نہ تمہارے لئے قابل فخر ہوسکتی ہے اور نہ ہی کام آسکتی ہے ۔۔۔۔ تم ایسی جگہ اور خاندان میں جارہی ہو کہ وہاں ہر قریب و بعید تمہارے ہر کام اور ہر حرکت اور ہر چیز کو غور سے دیکھے گا اور اگر تم نے کوئی کام یا بات اپنے دادا (حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمہ اللہ) کے طریقے کے خلاف کی تو انکو رسوا کروگی اور خود بھی ذلیل ہو گی ۔۔۔۔ لباس میں فیشن اور نقل کی بجاے دین داری کا لحاظ اور شرم و حیاء کا پاس ضروری ہے بہت سے لوگوں سے تعلقات مناسب نہیں ہیں کم سے کم تعلق اور کم سے کم باتیں بہت سی مصیبتوں سے بچاتی ہیں ۔۔۔۔ تعلقات میں اپنے بڑوں کی مرضی کو سامنے رکھو (جس سے اور جتنا وہ پسند کریں ۔۔۔۔وہی مناسب ہے)۔۔۔۔ملنے اور آنے والیوں سے خوش اخلاقی خندہ پیشانی اور انکساری سے پیش آنا ہمیشہ اپنے آپ کو سب سے کمتر سمجھنا دوسرے کتنے ہی خراب ہوں اپنے سے بہتر سمجھنا اگر سسرال کے بڑوں کو اپنا بڑا اور اپنا خیر خواہ سمجھو گی تو ان شا ء اللہ کبھی ذلیل نہ ہوگی۔۔۔۔شادی سے پہلے ماں باپ کا درجہ اللہ اور اس کے رسول کے بعد سب سے بڑا ہوتا ہے مگر شادی کے بعد شوہر کا درجہ ماں باپ سے بڑھا ہوا ہوتا ہے ۔۔۔۔ اس کی مرضی کے خلاف چلنا بہت بُری عادت ہے اس کو قریب مت آنے دینا خود کام کرلو خدمت کرو سب تمہارے محتاج ہوں گے اور دلوں میں عزت ہوگی آرام طلبی ۔۔۔۔ کاہلی اور خدمت لینے کی خوگر بنوگی تو لوگوں کی نظروں سے گر جائو گی ۔۔۔۔
گھر کی ہرچیز پر نگرانی رکھو کوئی چیز ضائع نہ ہو کسی چیز سے بے پر واہی نہ برتو گھر اور گھر کی چیز کو برابر صاف ستھرا اور اپنی جگہ پر رکھنا ۔۔۔۔ جوچیز جس جگہ سے اٹھائو کام ہوتے ہی اسے اپنی جگہ پر رکھنے کا اہتمام کرنا۔۔۔۔ مصالحوں ۔۔۔۔چائے ۔۔۔۔ اچار وغیرہ سے لو۔۔۔۔ تو کام ہوتے ہی بند کر کے اس کی جگہ پر رکھو کسی چیز کو کُھلا اور بے جگہ مت چھوڑنا۔۔۔۔ کپڑوں اور دوسری چیزوں کی اپنی جگہ ہونی چاہیے تاکہ جس چیز کی ضرورت ہو۔۔۔۔ وقت پر مل جائے۔۔۔۔ نماز کو ٹھیک وقت پر صحیح اوراطمینان سے دل لگا کر پڑھنے کی عادت ڈالو ۔۔۔۔ نا شکری اورغیبت عورتوں کی بد ترین عادت ہے۔۔۔۔ اس سے بچنے کی کوشش کرو۔۔۔۔ فقط والسلام اسعد غفرلہ (پرسکون گھر)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more