کثیر ہندوئوں کا مسلمان ہونا

کثیر ہندوئوں کا مسلمان ہونا

بنارس کے ایک مندر میں پتھر کا بت کچھ عجیب طریقہ سے بنا ہوا تھا۔۔۔۔ جب وہ آنکھیں کھولتا تو مندر جگمگا اٹھتا۔۔۔۔ اس عجوبے کو دیکھنے کے لئے ہندوستان کے طول و عرض سے ہندو یاتری اس مندر میں آتے۔۔۔۔ حضرت سید اشرف رحمہ اللہ تعالیٰ جب بنارس تشریف لے گئے تو آپ نے بھی اس مندر میں جاکر بت کو دیکھنے کا ارادہ کیا۔۔۔۔ جب آپ مندر میں داخل ہوئے تو وہاں کا بڑا یاتری جو کہ سید اشرف کی ریاضت و کرامات سے واقف تھا۔۔۔۔ آپ کو اندر لے گیا۔۔۔۔ بت کی روشنی پھیلانے والی آنکھوں کی کرامت دکھائی اور کہنے لگا۔۔۔۔ دیکھئے! آپ اپنے ان دیکھے بھگوان کو مانتے ہیں جب کہ ہمارا بھگوان پتھر کا ہے۔۔۔۔ پاک، صاف اور ٹھوس ہے۔۔۔۔
حضرت سید اشرف رحمہ اللہ تعالیٰ اس کی باتیں سن کر مسکرائے اور بت کی طرف دیکھا۔۔۔۔ ان کادیکھنا تھا کہ بت ریت کی مانند زمین بوس ہوگیا۔۔۔۔ ہندو پنڈت اور پجاری اس کو نظروں کا فریب سمجھے۔۔۔۔ اسی اثناء میں مندر میں اس قدر تاریک اندھیرا چھا گیا کہ پجاریوں پر سکتہ طاری ہوگیااور بڑا پجاری بالکل پتھر کا ہو گیا۔۔۔۔ پجاریوں نے اس کو دوبارہ اصلی حالت پر لانے کے لئے بڑے بڑے جاپ کئے مگر بے سود۔۔۔۔
آخر کار تمام کے تمام پجاری سید اشرف کے قدموں میں گرگئے اور اسلام قبول کیا۔۔۔۔ یوں بڑا پجاری بھی پھر اصلی حالت میں آگیااور سید اشرف کا مرید ہوگیا۔۔۔۔ رفتہ رفتہ پورے کا پورا بنارس حضرت سید اشرف رحمہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ پر مسلمان ہوگیا اور اس مندر اور بت کا نام و نشان مٹ گیا۔۔۔۔ (تذکرہ اولیاء ہندوستان صفحہ 382)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more