ایک مجاہد کا عجیب واقعہ
عموریہ کے محاصرہ کے دوران ایک شخص دیوار پر کھڑا ہوکر نعوذ باللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتا تھا … مسلمانوں کے لیے اس سے بڑھ کر تکلیف کی بات اور کیا ہوسکتی تھی … ہر مجاہد کی خواہش تھی کہ اس منحوس کے ہلاک کرنے کی سعادت اس کے حصے میں آئے … لیکن وہ تیروں اور حملوں کی زد سے محفوظ ایسی جگہ کھڑا تھا … جہاں سے اس کی آواز تو سنائی دیتی تھی … لیکن اسے موت کے گھاٹ اتارنے کی تدبیر سمجھ میں نہیں آتی تھی …
یعقوب بن جعفر نامی ایک شخص لشکر اسلام میں بہترین تیر انداز تھا … اس ملعون شخص نے جب ایک باردیوار پر چڑھ کر شان رسالتؐ میں گستاخی کے لیے منہ کھولا تو یعقوب گھات لگائے بیٹھا تھا … یعقوب نے تیر پھینکا جو سیدھا اس کے سینے سے پار ہوا اور وہ شخص گر کر ہلاک ہوا … فضا نعرہ تکبیر سے گونج اُٹھی … یہ مسلمانوں کے لیے بڑی خوشی کا واقعہ تھا … خلیفہ معتصم باللہ نے اس مجاہد کو بلایا اور کہا … آپ اس تیر کا ثواب مجھے فروخت کردیجئے … مجاہد نے جواباً کہا … ثواب بیچا نہیں جاتا … معتصم نے کہا … میں آپ کو ترغیب دیتا ہوں … اور ایک لاکھ درہم اسے دیئے … مجاہد نے انکار کیا …خلیفہ نے پانچ لاکھ درہم اسے دیئے … تب وہ جانباز مجاہد کہنے لگا… مجھے ساری دنیا دے دی جائے … تب بھی اس کے بدلے میں اس تیر کا ثواب فروخت نہیں کروں گا … البتہ اس کا آدھا ثواب بغیر کسی عوض کے آپ کو دیتا ہوں … معتصم اس قدر خوش ہوا کہ گویا انہیں ایک جہاں مل گیا … معتصم نے پھر پوچھا … آپ نے تیر اندازی کہاں سیکھی ہے؟… فرمایا… بصرہ میں واقع اپنے گھرمیں … معتصم نے کہا … وہ مجھے فروخت کردیں … مجاہد نے کہا … وہ تیراندازی سیکھنے والے مجاہدین کے لیے وقف ہے … اس لیے فروخت نہیں کیا جاسکتا … معتصم نے اس جانباز مجاہد کو ایک لاکھ درہم انعام میں دیئے۔۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

