دو بھائیوں کی تکلیف کا عجیب واقعہ
ایک شخص کے دو جڑواں بچے پیدا ہوئے اور ان کی کمر اوپر سے نیچے تک بالکل چسپاں تھی۔۔۔۔ ڈاکٹروں کو جمع کیا گیا کہ یہ دو بچے ہیں اور جڑے ہوئے ہیں۔۔۔۔ اس کو حل کرو ان کو آپریشن کر کے الگ کر دو۔۔۔۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر آپریشن کیا گیا تو دونوں مر جائیں گے۔۔۔۔ اس لئے کہ جو شہ رگیں ہیں وہ دونو ں کی جڑی ہوئی ہیں۔۔۔۔ دونوں کی پرورش کی گئی اب ماں بے چاری ایک کو دودھ پلاتی تو دوسرا لٹا پڑا ہوا اور جب دوسرے کو پلاتی تو وہ الٹا پڑا ہوا ہے۔۔۔۔
غرض وہ اس طرح سے پالتی رہی یہاں تک کہ بچے پانچ چھ برس کے ہو گئے۔۔۔۔ ان کی تعلیم کا بندوبست کیا گیا خدا کی قدرت کہ ایک کے د ل میں جذبہ پیدا ہوا علوم دین حاصل کرنے کا اور ایک کے دل میں جذبہ پیدا ہوا علوم معاش حاصل کرنے کا۔۔۔۔ دونوں کے لئے عالم متعین کئے گئے ایک اچھا عالم بن گیا اور ایک بڑا گریجویٹ بن گیا۔۔۔۔ دونوں بھائی آپس میں باتیں کیا کرتے۔۔۔۔ جو بھائی دنیا طلب تھا وہ کہتا کہ ہم سے زیادہ کوئی مصیبت میں نہیں ہے۔۔۔۔ ہر وقت کی مصیبت میرا جی کھیلنے کو چاہتا ہے اور تیرا دل نہیں چاہتا مگر مجبوراً تجھ کو جانا پڑتا ہے۔۔۔۔
اور اگر میں استنجاء کے لئے جانا چاہوں اور تیرا جی نہیں چاہتا تو بھی تجھ کو جانا پڑتا ہے تو کوئی اپنے دل کی بات نہیں کر سکتا ہے۔۔۔۔ لہٰذا ہم سے زیادہ کوئی مصیبت میں نہیں ہے۔۔۔۔ یہ سن کر دیندار بھائی کہتا کہ بھائی صبر کرو اس سے بڑھ کر بھی تو مصیبت آنی ممکن ہے اس نے کہا کہ اس سے بڑھ کر مصیبت ہو ہی نہیں سکتی۔۔۔۔ وہ نصیحت کرتا کہ یہ مت کہو اﷲ کے یہاں مصیبتوں کے خزانے بھی بہت ہیں خدا کی قدرت کہ دیندار بھائی کا انتقال ہو گیا۔۔۔۔ تو پھر ڈاکٹروں کو جمع کیا کہ اس لاش کوکاٹوتو انہوں نے کہا کہ اگر لاش کاٹی گئی تو یہ بھی مر جائے گا۔۔۔۔
اب لاش دنیا داربھائی کے کمر پر ہے۔۔۔۔ سوتا ہے تو مردہ کمر کے اوپر‘ کھانا کھاتا ہے تو مردہ کمر پر۔۔۔۔ استنجاء کو جاتا ہے تو مردہ کمر پر۔۔۔۔ اس وقت چھوٹے بھائی نے کہا کہ میرا بھائی صحیح کہتا تھا تو وہ مصیبت لاکھ درجہ بہتر تھی جب کہ بھائی زندہ تھا۔۔۔۔ تو اس نے توجہ کی اور صبر کیا اور کہا کہ اے اﷲ بس کرو اگر اس سے بڑی مصیبت آ گئی تو کیا ہو گا۔۔۔۔ معلوم ہوا کہ ہر مصیبت سے بڑھ کر مصیبت ہے۔۔۔۔(خطبات حکیم الاسلام)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔
