آدم علیہ السلام نے اپنی عمر کے چالیس سال دائود علیہ السلام کو ہدیہ دیا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا تو ان کی پشت پر ہاتھ پھیرا (یعنی فرشتہ کو ہاتھ پھیرنے کا حکم دیا) پس ان کی پشت سے وہ تمام جانیں باہر نکل آئیں جن کو اللہ تعالیٰ ان (آدم علیہ السلام )کی نسل سے قیامت تک پیدا کرنے والا تھا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان میں سے ہر انسان کی دونوں آنکھوں کے درمیان ایک نورانی چمک رکھی، اس کے بعد ان تمام جانوں کو آدم علیہ السلام کے سامنے پیش کردیا۔
حضرت آدم علیہ السلام نے پوچھا پروردگار یہ سب کون ہیں؟ پردودگار نے فرمایا، یہ سب تمہاری اولاد ہیں (جن کو پشت بہ پشت قیامت تک پیدا ہونا ہے) حضرت آدم علیہ السلام نے ان میں سے ایک کو جو دیکھا تو اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کی چمک ان کو بہت بھلی لگی۔ انہوں نے پوچھا، ’’ اے میرے پروردگار! یہ کون ہے؟ ‘‘ پروردگار نے ارشاد فرمایا، یہ دائود (علیہ السلام ) ہیں۔ حضرت آدم علیہ السلام نے پوچھا، میرے پروردگار ! تو نے اس کی عمر کتنی مقرر کی ہے؟ پروردگار نے ارشاد فرمایا، ساٹھ برس، حضرت آدم علیہ السلام نے عرض کیا، میرے پروردگار! میری عمر سے چالیس سال لیکر اس کی عمر میں اضافہ کردیجئے۔ (ترمذی)
نوٹ: اس سلسلہ میں اس سے طویل اور اہم حدیث صفحہ نمبر ۱۰۵۷ پر ہے اسے ضرور پڑھیں۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

