فضیلت ایسی کہ دشمن بھی گواہی دے
مشہور کالم نگار عطاء الحق قاسمی اپنے کالم ’’روز ن دیوار سے‘‘ میں لکھتے ہیں۔۔۔۔’’ چند برس پہلے ایک پارٹی میں میری ملاقات ایک امریکی لڑکی سے ہوئی اس کا نام غالباً باربرامٹکاف تھا میں اس سے گفتگو کے لیے امریکہ کے زمانے کی اپنی بچی کھچی انگریزی ’’جمع‘‘ کرنے میں مشغول تھا کہ اس نے میرے قریب سے گزرتے ہوئے مجھے ’’ ہیلو‘‘ کہا میں نے اپنا تعارف کرایا کہ میرا نام عطاء الحق قاسمی ہے وہ یہ سن کر میرے قریب آگئی اور اس نے نہایت شستہ اردو میں کہا ’’ تب تو آپ یقیناً دیو بندی مسلک کے مسلمان ہیں آپ دارالعلوم دیو بند کے بانی مولانا محمد قاسم نانوتوی کے حوالے سے قاسمی کہلاتے ہوں گے‘‘ ایک امریکن لڑکی کی زبان سے یہ مکالمے سن کر میرے ہاتھ پائوں پھول گئے تاہم میں نے اپنے حواس مجتمع کیے اور کہا ’’ ہمارے اپنے خاندان میں ایک مولانا محمد قاسم گزرے ہیں ہم ان کی نسبت سے قاسمی کہلاتے ہیں۔۔۔۔ ‘‘ کچھ دیر بعد اس نے جامعہ اشرفیہ لاہور کا ذکر کیا پھر خیرالمدارس ملتان کا حوالہ دیا اور آخر میں یہ بھی بتایا کہ وہ دیو بندی مسلک سے متعلق اداروں اور افراد پر امریکہ کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہی ہے اور چلتے چلتے اس نے اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ تمہارا تعلق علماء کے خاندان سے ہے اور تم نے ڈاڑھی نہیں رکھی بلکہ قلمیں بڑھائی ہوئی ہیں جین پہنی ہوئی ہے اور پھر اس قسم کا کوئی مصرعہ بھی پڑھا کہ تفو۔۔۔۔۔برتواے چرخ گرددتف وغیرہ (نوائے وقت 14دسمبر 1985)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

