اصلاح نفس

اصلاح نفس

حضرت مولانا احمد علی صاحب لاہوری ؒ‘ ایک مرتبہ گھر میںدیر سے تشریف لائے ‘ رات ہوچکی تھی گھر میں طبیعت ناساز تھی ‘ حضرت نے نیند سے جگانا مناسب نہ سمجھا۔۔۔۔۔ صاحبزادی نے اُٹھ کرکھانا دیا اتفاق سے صاحبزادی صاحبہ کو پتہ نہ تھا کہ تازہ روٹی کہاں رکھی ہے ۔۔۔۔۔ وہ غلطی سے کئی دن کی باسی روٹی اُٹھا لائیں اور سالن برتن میں ڈال کر حضرت کے سامنے رکھ دیا ۔۔۔۔۔ حضرت نے جو دیکھا تو روٹی بہت سخت تھی اس پر پھپھوندی (پھوئی ) جمی ہوئی تھی ۔۔۔۔۔صاحبزادی صاحبہ کے علم میں یہ بات نہ تھی لیکن حضرت نے اُسے بتانا بھی مناسب نہ سمجھا اور دل سے فیصلہ کرلیا کہ :۔۔۔۔۔’’ اللہ تعالیٰ جو روزاچھی اور تازہ روٹی دیتا ہے اگر آج اس نے یہ باسی روٹی سامنے رکھوادی ہے تو اس کی نعمت سے کیسے انکار کیا جائے غرضیکہ اسی روٹی کو کھالیا ‘‘حضرت فرمایاکرتے تھے کہ :۔۔۔۔۔’’کھانے میں کراہیت بھی محسوس ہوتی تھی ‘ جی متلاتا تھا‘ قے آنا چاہتی تھی مگر نفس کو سزا دی اور چار و ناچار ساری روٹی کھالی ‘‘اس واقعہ کو بیان کرکے فرمایا کہ :۔۔۔۔۔یہ دونوں مربیوں ( خلیفہ غلام محمد دین پوری صاحب ؒ و حضرت سید تاج محمود امروٹی ؒ ) کی صحبت ( اور تربیت ) کا نتیجہ ہے کہ انہوںنے انانیت اور نفس کو مسل کر رکھ دیا۔۔۔۔۔ (خدام الدین )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more