قاری عبدالرحمن رحمہ اللہ اور ایک نو مسلم

قاری عبدالرحمن رحمہ اللہ اور ایک نو مسلم

حضرت مولانا قاری عبدالرحمن صاحب پانی پتی قدس سرہ کے ہاتھ پر ایک حلال خور (بھنگی ) نے اسلام قبول کیا ۔۔۔۔آپ نے اس کا اسلامی نام عبداللہ رکھ دیا تھا ۔۔۔۔ یہ شخص اسلام لانے کے بعدبھی پاک صاف اور اجلا نہیں رہتا تھا ۔۔۔۔ اس لئے محلے کے شرفاء اس کی میلی کچیلی حالت سے گھن کھاکر مسجد کے (وضو کے )لوٹے چھپادیا کرتے ۔۔۔۔ تاکہ یہ شخص انہیں ہاتھ نہ لگا سکے ۔۔۔۔ حضرت قاری صاحب نے یہ بات محسوس کرکے ایک دن سب محلے والوں کی موجودگی میں عبداللہ کو بلایا اور فرمایا :’’میاں!عبداللہ ذرا مجھے پانی پلانا ‘‘۔
وہ انگلیاں ڈبوتا ہوا ایک پیالہ بھر لایا ۔۔۔۔
فرمایا :’’یہ تو زیادہ ہے ۔۔۔۔اس میں سے کچھ تم پی لو ۔۔۔۔ باقی مجھے دے دو ‘‘۔
وہ بے تامل پی گیا اور اس سے بچاہوا آپ نے پی لیا ۔۔۔۔ اگرچہ آپ نے زبا ن سے کسی سے کچھ نہ فرمایا ۔۔۔۔مگر طرز عمل دیکھ کر سب حاضرین اوراہل محلہ نے ندامت اور شرم سے گردنیں جھکالیں ۔۔۔۔ (سات ستارے )

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more