ایک بیماری کے ساتھ کئی راحتیں آتی ہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بیماری میں اگر حق تعالیٰ ایک تکلیف دیتے ہیں تو اس کے ساتھ پچاس راحتیں بھی مہیا کر دیتے ہیں ۔ ہر شخص کو ہمدردی ہوجاتی ہے ، ناز نخرے اٹھانے والے بہت سے ہوجاتے ہیں ، اگر کوئی خفگی یا ترشی بیمار کی طرف سے ہو تو کوئی خیال نہیں کرتا کہ بیماری کی وجہ سے مزاج چڑچڑا ہوگیا ہے۔ پھر فرمایا کہ بیماری میں تیزی نہیں رہتی، خستگی اور شکستگی پیدا ہوجاتی ہے ، متانت اور وقار بھی آجاتا ہے، چھچھوراپن نہیں رہتا۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۱۲۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں