ذکر و نماز میں توجہ کا طریقہ
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ذکر و نماز وغیرہ میں سرسری توجہ و خیال کافی ہے ، زیادہ کاوش توجہ میں نہ کرے ورنہ قلب و دماغ ماؤف ہو جائیں گے ۔ زیادہ کاوش سے تھکان اور پریشانی ہوتی ہے جس سے نفع بند ہوجاتا ہے ۔ سرسری توجہ ہی سے آہستہ آہستہ مکمل ملکہ حاصل ہوجاتا ہے ۔ اسی طرح کسی خاص کیفیت یا حالت کی بقاء کے لیے بھی زیادہ کاوش نہ کرے، نہ اس کے پیچھے پڑے، گھیر گھار مضر ہے ۔ اپنا کام کئے جائے ، جیسی قابلیت اس کے سامنے بڑھتی جائے گی اس کے مناسب احوال مرتب ہوتے جائیں گے ۔ اپنے قلب کو مضطرب نہ کرے ، نہ ثمرات و حالات کے درپے ہو۔ بڑی چیز کام میں مشغول ہونا ہے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۹۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

