استخارہ میں سونا ضروری نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ استخارہ میں یہ ضروری نہیں کہ دعا پڑھ کر سو بھی رہے، حدیث میں اس کا کہیں ذکر نہیں بلکہ اس رواج کی اصل یہ ہے کہ سونے میں ذرا یکسوئی زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہی معمول ہوگیا ہے ورنہ سونا لازم نہیں۔ حدیث میں صرف اتنا ہے کہ دو رکعت نماز پڑھے اور یکسوئی کا منتظر رہے یعنی جو قلب میں راجح ہوجائے اس پر عمل کرے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۷۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

