پیر کا انتخاب
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ پیر کو پہلے دیکھ لو ، ہر شخص کے ساتھ نہ ہو جاؤ، اس فرقے میں راہزن بہت ہیں۔ پیر کامل ہو، متبع سنت ہو، متبع شیطان نہ ہو ، کامل مکمل ہو اور جامع ہو ظاہر وباطن کا، نہ ظاہر اس کا خلافِ شرع ہو نہ باطن، خوب پرکھ لو ، اس میں جلدی نہ کرو ، اس میں جتنی دیر لگے گی اتنا ہی نفع زیادہ ہوگا ۔ جب ایسا پیر مل جائے تو ہمہ تن اپنے آپ کو اس کے سپرد کردو اور وہ جو کچھ بتلاوے اسی کو صحیح سمجھ لو ، کچھ اس میں شک و شبہ نہ کرو ۔ اس کے حکم کو خدا کا حکم سمجھو اور یہ پیر پرستی نہیں ، وہ خدا نہیں ہے بلکہ یہ اس واسطے کہا جاتا ہے کہ وہ جو کچھ بتاتا ہے وہ خدا ور رسول ﷺ ہی کا حکم ہوتا ہے اور سب قرآن و حدیث کے موافق ہوتا ہے۔ قرآن و حدیث میں تصوف بھرا پڑا ہے اور ایک ایک مسئلہ تصوف کا قرآن و حدیث سے ثابت ہے ، یہ ہماری سمجھ کا قصور ہے کہ ہم نے نہیں سمجھا۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۶۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

