پہلے جرم میں رسوائی نہیں ہوتی
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک چور کو گرفتار کیا اور قطع ید(ہاتھ کاٹنے ) کا حکم دیا ۔ اس چور نے کہا کہ اے امیر المؤمنین ! یہ میرا پہلا قصور ہے ، مجھے معاف کر دیجئے ، پھر کبھی نہ کروں گا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ تُو غلط کہتا ہے ، خدا تعالیٰ پہلے جرم میں کسی کو رسوا نہیں کرتے۔ چنانچہ تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کے قبل بھی دو تین مرتبہ چوری کر چکا ہے ۔ خدا تعالیٰ کا حلم بہت کچھ مواسات کرتا ہے لیکن جب ہم حد سے بالکل ہی نکل جائیں تو آخر غیرتِ خداوندی ہم کو رسوا کر دیتی ہے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۴۱)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

