خرقِ عادت معیارِ بزرگی نہیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جس سے خرقِ عادت صادر ہو وہ بزرگ ہے ۔ اگر یہی حال ہے تو خرقِ عادت دجال سے زیادہ کسی سے بھی صادر نہ ہوگی۔ زمین کے خزانے تک نکل کر اس کے ساتھ ساتھ چلیں گے ۔ ایک صالح شخص اس کی خدائی کا انکار کرے گا ، پس وہ اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے گا، پھر اس کو زندہ کرے گا ، وہ پھر انکار کرے گا مگر وہ پھر اس پر قادر نہ ہوگا۔ اگر تصرفات اور خوارق دلیل بزرگی کی ہیں تو دجال بڑا بزرگ ہونا چاہیے۔(۳۱۳ اشرفی جواہرات، صفحہ ۲۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات اشرفی جواہرات کے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

