مرد چاہے کیسا ہی بزرگ اور کتنا ہی بوڑھا ہوجاوےعورتوں کو اس سے پردہ واجب ہے

مرد چاہے کیسا ہی بزرگ اور کتنا ہی بوڑھا ہوجاوے عورتوں کو اس سے پردہ واجب ہے

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ ایک بزرگ تھے۔ وہ اس (پردہ کے معاملہ )میں احتیاط نہ کرتے تھے ، اس لئے کہ بوڑھے بہت تھے۔غیر اولی الاربۃ(ترجمہ: جن کے دل میںکوئی (جنسی) تقاضا نہیں ہوتا۔ سورہ نور، آیت ۳۱) میں داخل ہوگئے تھے اس لئے ان کو عورتوں سے زیادہ اجتناب نہ تھا۔ ایک دوسرے بزرگ نے ان کو نصیحت کی ، انہوں نے نہ مانا۔ ان بے احتیاط بزرگ نے حضور ﷺ کو خواب میں دیکھا تو یہ مسئلہ پوچھا ۔ فرمایا کہ اگر مرد جنید ہو اور اور عورت رابعہ بصریہ ہو اور وہ دونوں ایک کمرہ میں تنہا ہوں تو ثالث ان کا شیطان ہوگا۔ اور آدمی خواہ کسی قدر بوڑھا ہوجاوے لیکن مادہ تو اس کے اندر باقی رہتا ہی ہے ۔ وہ فرشتہ تو ہے نہیں ہاں یہ اور بات ہے کہ کچھ نہ کرسکے لیکن نظر سے تو محفوظ نہیں رہ سکتا اور کیسے محفوظ رہ سکتا ہے ۔ مرد کے اندر تو عورت کی طرف میلان خلقۃََ پیدا کیا گیا ہے ۔ کوئی اس فطری جوش کو کیسے روک سکتا ہے۔ (جواہر حکیم الامت،صفحہ ۱۸۸)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں


Most Viewed Posts

Latest Posts

عورتوں کو پیر سے پردہ کرنے کی ضرورت

عورتوں کو پیر سے پردہ کرنے کی ضرورت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ بعضے پیر بھی اس میں مبتلا ہوتے ہیں کہ عورتیں ان سے پردہ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ یہ تو بجائے باپ کے بلکہ باپ سے بھی زیادہ ہیں اور بے حیا بے محابا...

read more

کافر عورتوں سے علاج کرانے میں چند ضروری شرعی ہدایات

کافر عورتوں سے علاج کرانے میں چند ضروری شرعی ہدایات بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کافر عورتوں سے علاج کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں مگر اس میں چند باتوں کا خیال رکھیں:۔۔(۱) ان سے علاج معالجہ کے سوا اور کوئی بات نہ کریں۔۔(۲) ضرورت کے...

read more

کافر عورتوں سے پردہ

کافر عورتوں سے پردہ بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ خوب سمجھ لو کافر عورتیں مثل اجنبی مرد کے ہیں ، ان کے سامنے بدن کا کھولنا ایسا ہی ہے جیسا کہ غیر مردوں کے سامنے بدن کھولنا ، پس ان (کافر عورتوں) سے تمام بدن کو...

read more