پردہ کے ضروری ہونے کی عقلی دلیل

پردہ کے ضروری ہونے کی عقلی دلیل

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ پردہ کے مسئلہ میں قرآن و حدیث کو بیچ میں لانے کی ضرورت ہی کیا ہے جب کہ قرآن و حدیث کے بغیر ہی اس کی ضرورت ثابت ہوسکتی ہے ۔ اس کے متعلق میں عرض کرتا ہوں کہ کبھی ان لوگوں نے ریل میں سفر کیا ہوگا اور نوٹ بھی ساتھ لئے ہوں گے ۔ کبھی ایسا بھی کیا ہے کہ نوٹ جیب سے نکال کر باہر رکھ دیئے ہوں؟ یا یہ کیا جاتا ہے کہ اندر کی جیب کے اندر بھی جو جیب ہے اس میں رکھے ہوں گے ، تو کیا اس طرح نوٹ کو چھپا کر رکھنے کا حکم قرآن پاک میںہے؟ صرف اسی واسطے چھپا کر رکھا جاتا ہے کہ اس کے اظہار میں خطرہ ہے اور یہ طبعی امر ہے اس لئے خطرہ کے سبب سے اس کا پوشیدہ کرنا ضروری ہوگا، اسی طرح یہاں بھی سمجھئے ۔ نیز غیرت کا مقتضیٰ بھی یہی ہے کہ عورت کو پردہ میں رکھا جائے۔ یہ بھی ایک طبعی امر ہے جو شرعی حکم کے علاوہ پوشیدہ رکھنے (یعنی پردہ) کے ضروری ہونے کا تقاضا کرتا ہے بلکہ جو خطرہ یہاں نوٹ کو نکال کر سامنے رکھنے میں ہے اس سے زیادہ خطرہ عورت کو باہر نکالنے میں ہے ۔ نوٹ تو دو چار ہزار ہی کے ہوں گے تو ان کی تو آپ کے دل میں ایسی قدر اور عورت کی اتنی بھی آپ کے نزدیک قدر نہیں۔ (احکام ِ پردہ عقل و نقل کی روشنی میں،صفحہ ۳۰)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات احکام پردہ کے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

مرد چاہے کیسا ہی بزرگ اور کتنا ہی بوڑھا ہوجاوےعورتوں کو اس سے پردہ واجب ہے

مرد چاہے کیسا ہی بزرگ اور کتنا ہی بوڑھا ہوجاوے عورتوں کو اس سے پردہ واجب ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ ایک بزرگ تھے۔ وہ اس (پردہ کے معاملہ )میں احتیاط نہ کرتے تھے ، اس لئے کہ بوڑھے بہت تھے۔غیر اولی...

read more

عورتوں کو پیر سے پردہ کرنے کی ضرورت

عورتوں کو پیر سے پردہ کرنے کی ضرورت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ بعضے پیر بھی اس میں مبتلا ہوتے ہیں کہ عورتیں ان سے پردہ نہیں کرتیں اور کہتی ہیں کہ یہ تو بجائے باپ کے بلکہ باپ سے بھی زیادہ ہیں اور بے حیا بے محابا...

read more

کافر عورتوں سے علاج کرانے میں چند ضروری شرعی ہدایات

کافر عورتوں سے علاج کرانے میں چند ضروری شرعی ہدایات بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ کافر عورتوں سے علاج کرانے میں کوئی مضائقہ نہیں مگر اس میں چند باتوں کا خیال رکھیں:۔۔(۱) ان سے علاج معالجہ کے سوا اور کوئی بات نہ کریں۔۔(۲) ضرورت کے...

read more