قانون کی پاسداری، ملک کی ترقی اور خوشحالی (147)۔
ایک معاشرہ جس میں قانون کی بالادستی ہو، وہی دراصل ایک خوشحال اور ترقی یافتہ قوم کی نشانی ہوتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں جب بھی قانون کا ذکر ہوتا ہے، تو اکثر افراد کی نظروں میں یہ تصور آتا ہے کہ اس کی پابندی کروانا صرف پولیس، عدلیہ یا دیگر سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قانون کی پابندی کا آغاز خود عوام سے ہوتا ہے۔
اگر ہم خود اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور قانون کی پاسداری کریں، تو معاشرہ بہتر ہو سکتا ہے۔ایک عام سی مثال لے لیں: جب حکومت نے گھٹیا قسم کے پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی عائد کی، تو یہ حکم عوام کے فائدے کے لیے ہی دیا گیا تھا تاکہ ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چھوٹے گلی محلوں کے دکانداروں نے اس قانون کو نظر انداز کر دیا۔ وہ یہ کہہ کر اس کی مخالفت کرتے رہے کہ اس سے ان کا نقصان ہوگا یا پھر یہ کہ ‘پہلے دوسروں سے پابندی کروائیں، پھر ہم بھی مانیں گے۔ یہی وہ رویہ ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں قانون کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے۔
یہ رویہ دراصل ہمارے اپنے معاشرتی نقصان کا باعث بن رہا ہے۔ جب ہر فرد یہی سوچے گا کہ پہلے دوسرا کرے، پھر میں کروں گا، تو یقیناً کوئی بھی تبدیلی نہیں آئے گی۔
دوستو! یاد رکھیں، جب قانون کا احترام نہیں کیا جاتا، تو اس کے نتائج ہمیں خود ہی بھگتنے پڑتے ہیں۔ ہم اپنی ہی زندگیوں کو مشکل بنا رہے ہیں، اپنے ہی ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔اس سال 2024 کے جشن آزادی کے موقع پر آئیے عہد کریں کہ ہم قانون کی پاسداری کریں گے۔ یہ وعدہ کریں کہ جو بھی عمل قانون کے خلاف ہو، اس سے خود کو دور رکھیں گے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں گے۔
یہ یاد رکھیں کہ ملت کا ہر فرد اپنی جگہ اہم ہے۔ اگر ایک شخص قانون کی پابندی کرتا ہے تو وہ دراصل پوری قوم کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ اور وہ شخص آپ ہی ہو سکتے ہیں۔اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے قانون کا احترام کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ یہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر ہم ایک خوشحال اور ترقی یافتہ قوم بن سکتے ہیں۔اور ملک میں امن و امان قائم کرسکتےہیں۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

