فضائل سورۃ یٰسین

فضائل سورۃ یٰسین

عطا بن ابی رباحؒ کہتے ہیں کہ مجھے حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کا یہ ارشاد پہنچا ہے ‘ کہ جو شخص سورہ یٰسین کو شروع دن میں پڑھے اس کی تمام دن کی حوائج پوری ہوجائیں۔۔۔۔
احادیث میں سورہ یٰسین کے بھی بہت سے فضائل وارد ہوئے ہیں۔۔۔۔ ایک روایت میں وارد ہوا ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک دل ہُوا کرتا ہے۔۔۔۔ قرآن شریف کا دل سورہ یٰسین ہے جو شخص سورہ یٰسین پڑھتا ہے حق تعالیٰ شانہ‘ اس کے لئے دس قرآنوں کا ثواب لکھتا ہے ۔۔۔۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ حق تعالیٰ شانہ‘ نے سورہ طٰہٰ اور سورئہ یٰسین کو آسمان و زمین کے پیدا کرنے سے ہزار برس پہلے پڑھا۔۔۔۔ جب فرشتوں نے سُنا تو کہنے لگے کہ خوشحالی ہے اُس امت کے لئے جن پر یہ قرآن اتارا جائے گا اور خوشحالی ہے۔۔۔۔ اُن دلوں کیلئے جو اُس کو اٹھائیں گے یعنی یاد کریں گے اور خوشحالی ہے ان زبانوں کے لئے جو اسکو تلاوت کرینگی ایک حدیث میں ہے کہ جو شخص سورہ یٰسین کو صرف اﷲ کی رضا کے واسطے پڑھے۔۔۔۔ اس کے پہلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں پس اس سورۃ کو اپنے مردوں پر پڑھا کرو۔۔۔۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ سورہ یٰسین کا نام تو راۃ میں منعمہ ہے کہ اپنے پڑھنے والے کیلئے دنیا و آخرت کی بھلائیوں پر مشتمل ہے اور یہ دنیا و آخرت کی مصیبت کو دُور کرتی ہے اور آخرت کے ہول کو دور کرتی ہے۔۔۔۔ اس سورۃ کا نام رافِعہ خافضہ بھی ہے یعنی مؤمنوں کے رُتبے بلند کرنے والی اور کافروں کو پست کرنے والی۔۔۔۔ ایک روایت میں ہے کہ حضور اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورہ یٰسین میرے ہر اُمّتی کے دل میں ہو ایک روایت میں ہے کہ جس نے سورہ یٰسین کو ہررات میں پڑھا پھر مرگیا تو شہیدمرا۔۔۔۔ ایک روایت میں ہے کہ جو یٰسین کو پڑھتا ہے اس کی مغفرت کی جاتی ہے اور جو بھُوک کی حالت میں پڑھتا ہے وہ سیر ہوجاتا ہے اور جو راستہ گُم ہوجانے کی وجہ سے پڑھتا ہے وہ راستہ پالیتا ہے اور جو شخص جانور کے گُم ہوجانے کی وجہ سے پڑھے وہ جانور پالیتا ہے اور جو ایسی حالت میں پڑھے کہ کھانا کم ہوجانے کا خوف ہو تو وہ کھانا کافی ہوجاتا ہے اورجو ایسے شخص کے پاس پڑھے جو نزع میں ہو تو اس پر نزع میں آسانی ہوجاتی ہے۔۔۔۔ اور جو ایسی عورت پر پڑھے جس کے بچّہ ہونے میں دشواری ہو رہی ہو‘ اس کے لئے بچہ جننے میں سہولت ہوتی ہے۔۔۔۔ مقریؒ کہتے ہیں کہ جب بادشاہ یا دشمن کا خوف ہو اور اس کے لئے سورئہ یٰسین پڑھے تو وہ خوف جاتا رہتا ہے۔۔۔۔ ایک روایت میں آتا ہے کہ جس نے سورئہ یٰسین اور والصٰفٰت جمعہ کے دن پڑھی اور پھر اﷲ سے دُعا کی اس کی دعا پُوری ہوتی ہے (اس کا بھی اکثر مظاہرحق سے منقول ہے مگر مشائخ حدیث کو بعض روایات کی صحت میں کلام ہے۔۔۔۔)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more