حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ کے آخری لمحات
شیخ العرب و العجم حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ؒکے خلیفہ برحق ، تصانیف کی تعداد ایک ہزار تک پہنچتی ہے۔۔۔۔ حالت نزع میں مولانا ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ (خواہر زادہ حضرت اقدس ؒ) برابر یٰسین شریف وغیرہ پڑھتے رہے اور زمزم شریف چمچہ سے دہن مبارک میں ڈالتے رہے بوقت ِ نزع یہ دیکھا گیا کہ جب سانس زور سے اُوپر کو ذکر اللہ کے ساتھ آتا تھا تو داہنے ہاتھ کی انگشتِ شہادت اور بیچ کی انگلی کے درمیان پشت کی طرف گھائی میں ایک تیز چمک جگنو کی سی پیدا ہو جاتی تھی کہ باوجود اس کے کہ بجلی کے دو قمقمے روشن تھے پھر بھی اس کی چمک غالب ہو جاتی تھی پھر دوسرے سانس میں وہ چمک غائب ہو جاتی تھی۔۔۔۔ آخری غشی سے پہلے چھوٹی پیرانی صاحبہ سے فرمایا کہ ’’آ ج تو ہم جا رہے ہیں‘‘ انہوں نے پوچھا کہاں؟ فرمایا کہ کیا تم نہیں جانتی؟‘‘ (ایک ہزار انمول موتی جلد۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

