جو دیکھا ہے اسے مخفی رکھنا
یزید بن کمیتؒ جو برگزیدہ لوگوں میں سے تھے وہ کہتے ہیں کہ ابو حنیفہؒ کے دل میں اللہ تعالیٰ کا شدید خوف تھا ایک رات امام نے عشاء کی نماز میں سورہ اذازلزلت پڑھی ابو حنیفہؒ بھی جماعت میں شامل تھے۔۔۔۔۔ جب نماز ختم کر کے آدمی چلے گئے تو میں نے دیکھا کہ ابو حنیفہؒ فکر میں غرق بیٹھے ہیں‘ تنفس جاری ہے میں نے دل میں کہاچپکے سے ہٹ چلو ان کے شغل میں خلل انداز نہ ہو‘ چنانچہ قندیل روشن چھوڑ کر میں چلا آیا اس میں تیل تھوڑا تھا۔۔۔۔۔ طلوع فجر کے بعد جب میں مسجد میں پھر آیا تو میں نے دیکھا کہ ابوحنیفہؒ اپنی داڑھی پکڑے کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں۔۔۔۔۔
یامن یجزی بمثقال ذرۃ خیر خیراویامن یجزی بمثقال ذرۃ شر شرا اجر النعمان عبدوا من النار و ما یقرب منھا من السؤ و ادخلہ فی ساعۃ رحمتک
۔’’اے ذرہ بھر نیکی کا اچھا بدلہ دینے والے اور اے ذرہ بھر برائی کا بدلہ دینے والے اپنے بندہ نعمان کو آگ سے اور اس کے لگ بھگ عذاب سے بچائیو اور اپنی رحمت کی فضا میں داخل کیجیو‘‘ میں نے اذان دی آ کر دیکھا تو قندیل روشن تھی اور وہ کھڑے ہوئے تھے۔۔۔۔۔ مجھے دیکھ کر کہا قندیل لینا چاہتے ہو میں نے کہا صبح کی اذان دے چکا ‘ کہا جو دیکھا ہے اس کو چھپانا یہ کہہ کر صبح کی سنتیں پڑھیں اور بیٹھ گئے میں نے تکبیر کہی تو جماعت میں شریک ہوئے اور ہمارے ساتھ فجر کی نماز اول شب کے وضو سے پڑھی۔۔۔۔۔
ف:۔۔۔۔۔ چونکہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ قرآن کریم پڑھتے اور سنتے ہوئے اس کے معانی پر نظر رکھتے تھے اس لئے جب نماز میں سورہ زلزال کی یہ آیات پڑھی گئیں۔۔۔۔۔
فمن یعمل مثقال ذرۃ خیراً یرہ‘ و من یعمل مثقال ذرۃ شرایرہ
’’سو جو کوئی ذرہ بھر بھی نیکی کرے گا اسے دیکھ لے گا اور جس کسی نے ذرہ بھر بھی بدی کی ہو گی اسے بھی دیکھ لے گا‘‘۔۔۔۔۔
تو امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا ذہن اپنے اعمال اور جزا و سزا کے دن کی طرف منتقل ہو گیا۔۔۔۔۔ قارئین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ان دو آیتوں کو حدیث میں ’’الجامعۃ الفازہ‘‘ کہا گیا ہے یعنی جو اصل ان میں بیان کر دی گئی ہے وہ جامع اورمنفرد ہے اور اس میں شک نہیں کہ ان آیتوں میں قانون مجازات انتہائی جامعیت کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

