فتح ہماری تلوار سے ہوئی بادشاہ کے اقبال سے نہیں

فتح ہماری تلوار سے ہوئی بادشاہ کے اقبال سے نہیں

مغل بادشاہوں کے دورمیں سنبھل پر گنہ کے بارہ گائوں سادات بارہہ کی جاگیر میں تھے۔۔۔۔۔ اس خاندان کا پہلا شخص سید محمود خاں بارہہ تھا یہ بڑا بہادراور حوصلہ مند شخص تھا۔۔۔۔۔ اپنی جرات اور جانبازی کی وجہ سے مشہور تھا۔۔۔۔۔ اکبر کی فوج میں اس کوبڑا مرتبہ حاصل تھا۔۔۔۔۔اس نے اپنی سرداری میں بڑے بڑے کارنامے انجام دئیے۔۔۔۔۔
ایک مرتبہ اکبر نے اس کو بدھ کر بندیلہ کی سرکوبی کے لئے بھیجا تو اس نے وہاں بڑی کارگزاری دکھائی۔۔۔۔۔ اس کی وجہ سے بڑی فوجی کامیابی حاصل ہوئی۔۔۔۔۔ اس نے اپنی جان خطرہ میں ڈال کر دشمن کو شکست دی۔۔۔۔۔جب سید محمود خاں اس مہم سے واپس آیا تو اکبر کی خدمت میں حاضر ہوا۔۔۔۔۔ اس نے دربار میں اکبر کو اپنی بہادری کے حیرت انگیز کارنامے سنائے اوروہ فتوحات پر خوش ہو رہا تھا۔۔۔۔۔
ایک درباری نے بیچ میں لقمہ دیتے ہوئے کہا ’’ارے صاحب! یہ فتح تو جہاں پناہ کے اقبال کی وجہ سے ہوئی ہے‘‘۔۔۔۔۔
محمود خاں نے جھلا کر اس درباری کو جواب دیا ’’کیوں غلط بیانی کرتے ہو‘ اقبال تووہاں دور دور تک موجود نہیں تھا‘ وہاں تو میں تھا اور میرا بھائی تھا۔۔۔۔۔ ہم نے دو دستی تلوار چلائی تو یہ فتح میسر ہوئی۔۔۔۔۔ تم کہتے ہو کہ اقبال کی وجہ سے ہوئی‘‘۔۔۔۔۔
اکبر محمود خاں کی اس بات پرمسکرایا اور اس کو بہت سا انعام دے کر رخصت کیا۔۔۔۔۔(مآثر الامراء جلد دوم)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more